تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

جنرل راحیل شریف نے فوجی افسران کو کرپشن کی وجہ سے فارغ کر کے بلا تفریق احتساب کا آغاز کر دیا ہے. میاں محمد اویس

مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے 11حاضر سروس فوجی افسران کو کرپشن کی وجہ سے فارغ کر کے بلا تفریق احتساب کا آغاز کر دیا ہے،جوکہ وطن اور قوم کے لئے نیک شگون ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے یہ میسج سامنے آ رہا ہے کے دعووں کو سچ ثابت کرنے کے لئے گھر سے آغاز کرنا پڑتا ہے،انہوں نے کہا کہ اب واضح ہو جائے گا کہ اشرافیہ میں سے کس کس کا دامن صاف اور کون کون محض دعوے ہی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک پر ریاست کی رٹ نظر آنی چاہیے اور چناب نگر( ربوہ)میں قادیانی عدالتوں کا خاتمہ آئین کا تقاضہ بھی ہے اورہمارا مطالبہ بھی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.