تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

نفاذ شریعت اور تحفظ ختم نبوت کی پر امن جدوجہد ہمارا آئینی حق ہے اور یہ جدو جہد ہر حال میں جاری رکھی جائیگی . سیدعطاء المہیمن بخاری

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی امیر سیدعطاء المہیمن بخاری نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں اتحاد امت کی داعی اور انسانوں میں جوڑ پیدا کرنے والی تبلیغی جماعت پر مختلف پابندیاں ظلم اور زیادتی ہے اللہ والوں کی دعاؤں سے مستفید ہونے کی ضرورت ہے یہ پابندیاں تو خود دہشت گردی کی ذیل میں آتی ہیں ۔وہ گزشتہ روز دفترمرکزیہ احرارنیو مسلم ٹاؤن لاہور میں ماہانہ درس قرآن کریم کی نشست سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات ماننے اور جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمانبرداری میں خیر ہے باقی سارے کا سارا شر ہی ہے اورہم خیر کی دعوت کے ذریعے امن قائم کرسکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ظلم اور خوف وہراس پھیلانا ،خیراورشر میں فرق نہ رکھنے سے تباہی آئے گی ،حکمران اور مسلم لیگ وہ وعدہ پورا کریں جو بانی پاکستان محمد علی جناحؒ نے کیاتھا کہ’’ اس ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائیگا‘‘،انہوں نے کہا کہ نفاذ شریعت اور تحفظ ختم نبوت کی پر امن جدوجہد ہمارا آئینی حق ہے اور یہ جدو جہد ہر حال میں جاری رکھی جائیگی ،علاوہ ازیں مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں کا غیر رسمی اجلاس قائداحرارسید عطاء المہیمن بخاری کی زیر صدارت منعقد ہوا،جس میں احرارکے جنرل سیکرٹری حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے اجلاس کو مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور تحریک ختم نبوت کے تازہ حالات کے بارے میں بریفنگ دی ،اجلاس میں ملک محمد یوسف،میاں محمد اویس،قاری محمد یوسف احرار،مولانا تنویرالحسن نقوی،قاری محمدقاسم اوردیگر رہنماؤں نے شرکت کی،میاں محمد اویس نے بتایا کہ 6مارچ کو دفترمرکزیہ لاہور اور27مارچ کو جامع مسجدختم نبوت چندرائے روڈ لاہور میں سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنسیں منعقد ہوں گی۔جبکہ مارچ1953ء کے دس ہزار شہداء اور تحریک ختم نبوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مارچ میں ملک بھر میں سیمینارز کے علاوہ ختم نبوت کورسزکا بھی انعقاد کیا جائیگا ،اجلا س میں ایک قراردادکے ذریعے ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید اضطراب کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ضروری ہے کہ ماورائے قانون وعدالت اقدامات سے گریز کیا جائے اوردہشت گردی اور بدامنی کے اصل محرکات وعوامل کو خت کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.