تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافرانِ آخرت

lمولانا وکیل احمد شیروانی رحمتہ اﷲ علیہ: مجلس صیانۃ المسلمین کے روح ورواں اور ماہنامہ الصیانہ لاہور کے مدیر حضرت مولانا وکیل احمد شیروانی ۱۷؍ جنوری ۲۰۱۶ء کو طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے۔
l حضرت مولانا سید محمد یوسف بنوری رحمتہ اﷲ علیہ کی صاحبزادی ، حضرت مولانا مفتی احمد الرحمن رحمتہ اﷲ علیہ کی اہلیہ، محدث کبیر مولانا عبدالرحمن کامل پوری رحمہ اﷲ کی بہو اور مولانا عزیز الرحمن کی والدہ ماجدہ ۱۳؍جمادی الاولیٰ ۱۴۳۷ھ / ۲۲؍فروری ۲۰۱۶ء کو کراچی میں انتقال کرگئیں۔
l ممتاز محقق، مصنف و مؤرخ مولانا حکیم محمود احمد ظفر مدظلہ (سیالکوٹ) کی اہلیہ محترمہ جنوری ۲۰۱۶ء میں انتقال کرگئیں۔
lمجلس احرا راسلام لاہور کے مخلص کارکن سید امجد علی شاہ کی اہلیہ گزشتہ ماہ انتقال کرگئیں۔
lماہنامہ نقیب ختم نبوت کے قاری اور ہمارے رفیق فکر ملک غلام محمد (ڈھوک نورشاہ، چکڑالہ) انتقال: ۲۱؍جنوری ۲۰۱۶ء
lصوفی محمد یوسف رحمہ اﷲ: مجلس احرار اسلام چک نمبر 96WB گڑھا موڑ ( ضلع وھاڑی) کے قدیم مخلص کارکن صوفی محمد یوسف صاحب یکم جمادی الاوّل ۱۴۳۷ھ /۱۰؍فروری ۲۰۱۶ء بدھ کو انتقال کر گئے۔ مرحوم گزشتہ چالیس سال سے مجلس کے ساتھ وابستہ تھے۔ وہ مجلس احرار اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن رہے۔جماعت کے ساتھ فکری و نظریاتی اور عملی وابستگی کے سفر میں انھوں نے وفاو ایثار اور خلوص و استقامت کی لازوال مثال قائم کی۔ مرحوم ان کارکنوں میں سے تھے جو جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وہ فرمایا کرتے تھے کہ مجھے حضرت امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمہ اﷲ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کندھا دینے کی سعادت حاصل ہوئی۔ صوفی محمد یوسف رحمتہ اﷲ علیہ کا بیعت کا تعلق جانشین امیرِشریعت مولانا سید ابومعاویہ ابوذر بخاری رحمتہ اﷲ علیہ سے تھا۔ ان کی رفاقت و صحبت نے عقیدہ و ایمان کی پختگی کی نعمت سے نوازا۔ حضرت مولانا سید عطاء المحسن بخاری رحمتہ اﷲ علیہ کی رفاقت میں احرارمیں کام کیا اور اب حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری کی قیادت میں احرار میں سرگرم تھے۔ مرحوم ایک مخلص ، سادہ اور صالح انسان تھے۔ ان کے فرزند قاری محمد طاہر گڑھا موڑ میں جماعت کے زیر انتظام مدرسہ ختم نبوت میں بچوں کو قرآن کریم پڑھاتے ہیں۔یہ خدمت یقینا مرحوم کے لیے صدقہ جاریہ ہے۔ قائد احرار حضرت سید عطاء المہیمن بخاری، جناب عبداللطیف خالد چیمہ، سید محمد کفیل بخاری ، سید عطاء المنان بخاری اور دیگر احرار رہنماؤں نے مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔ اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔
lغلام مصطفی عجمی مرحوم: الٰہ آباد میلسی ضلع وہاڑی میں ہمارے قدیم مہربان جناب غلام مصطفی عجمی ۴؍فروری ۲۰۱۶ء کو انتقال کرگئے۔ مرحوم لکھنے پڑھنے کا اعلیٰ ذوق رکھتے تھے۔صحافت سے بھی منسلک رہے، حضرت امیر شریعت کے انتہائی ارادت مند تھے۔ اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔
lماسٹر غلام یٰسین رحمہ اﷲ: مجلس احرار اسلام تلہ گنگ کے قدیم و مخلص کارکن اور مرکزی مجلس شوریٰ کے سابق رکن جناب ماسٹر غلام یٰسین ۳۰؍جنوری ۲۰۱۶ء کو تلہ گنگ ضلع چکوال میں انتقال کرگئے۔ ایک ایسا مخلص اور وفادار کارکن جس نے کبھی نام ونمود کی خواہش نہ کی لیکن احرار میں شامل ہوئے تووقت اور مال دونوں جماعت پر بے دریغ خرچ کیے اور گمنامی میں زندگی تمام کردی ۔ انتہائی صالح، متقی، بے نفس اور ایثار پیشہ انسان تھے۔ اﷲ تعالیٰ ان کے حسنات قبول فرمائے اور مغفرت فرما کر اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے۔
قائد احرار حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری ، ناظم اعلیٰ عبداللطیف خالد چیمہ ، سید محمد کفیل بخاری، مولانا محمد مغیرہ اور میاں محمد اویس نے مرحوم کے پسماندگان سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے دعاءِ مغفرت کی اور مرحوم کی دینی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
lمجلس احرار اسلام قاسم بیلہ کے قدیم کارکن نظام دین( مہتمم مدرسہ نعمانیہ تعلیم القرآن ملتان کینٹ) کے بڑے بھائی مولانا محمد یٰسین ۹؍ فروری ۲۰۱۶ء انتقال کرگئے۔
lمولاناقاضی عبدالرشید(فیصل آباد)کی بھابی صاحبہ 22جنوری کو انتقال کرگئیں مرحومہ کی نماز جنازہ چک نمبر113-7Rچیچہ وطنی میں ادا کی گئی ،مرحومہ قاری محمد شفیق113-7R اور قاضی ذیشان آفتاب(مسجد ختم نبوت رحمن سٹی چیچہ وطنی)کی عزیزہ تھیں۔
lجامعہ رشیدیہ ساہیوال کے ناظم قاری سعید ابن شہید کے برادر نسبتی قاری محمد عالمگیر ابن حضرت قاری اعزازالنبیؒ ابن شیخ الادب مولانااعزاز علی دیوبندیؒ 22جنوری جمعۃ المبارک کو شارجہ میں انتقال کرگئے مرحوم کی نماز جنازہ 25جنوری کو اوکاڑہ میں ادا کی گئی ،یاد رہے کہ مرحوم قاری محمد عالمگیر حضرت مولانا عاشق الہٰی میرٹھی ؒ کے نواسے تھے ،نماز جنازہ میں علماء کرام ،دینی رہنماؤں اورکارکنوں کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی ،مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل جناب عبداللطیف خالد چیمہ، سید محمد کفیل بخاری اوردیگر حضرات نے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے ،مجلس احراراسلام اوکاڑہ کے ناظم شیخ مظہر سعید نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور قاری سعید ابن شہید سے تعزیت کا اظہار کیا۔
lچیچہ وطنی جماعت کے امیر چودھری انوارالحق کے والد گرامی حاجی نذیر احمد (رحمانیہ کتب خانہ)17 ۔ فروری ،بدھ کو انتقال فرما گئے ۔
lچیچہ وطنی میں ہمارے معاون خصوصی حافظ محمد اشرف مدنی کے برادر ِ خورد محمد اکبر (چک نمبر 12-42 ایل )20 ۔ فروری ،ہفتہ کو انتقال فرما گئے
اﷲ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائیں، ان کی حسنات قبول فرمائیں اور درجات بلند فرما کر اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائیں۔
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مرحومین اور ساری امت کے لیے دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کا اہتمام فرمائیں۔

 

دعاءِ صحت
l سیدمحمد کفیل بخاری کے والد ماجد حضرت حافظ سید محمد وکیل شاہ صاحب مدظلہ گزشتہ سات ماہ سے شدید علیل ہیں۔
احباب و قارئین ان کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا فرمائیں۔(ادارہ)

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.