تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافران آخرت

٭ مجلس احرارِ اسلام ڈیرہ اسمٰعیل خان کے مخلص اور وفادار کارکن جناب غلام حسین احرار گزشتہ ماہ انتقال کر گئے۔ مرحوم انتہائی صالح انسان تھے۔ جانشین امیر شریعت حضرت مولانا سید ابومعاویہ ابوذر بخاری رحمتہ اﷲ علیہ کی تقاریر سنیں، ان کی شخصیت اور فکر سے متاثر ہوئے اور پھر تادم واپسیں مجلس احرار اسلام سے وابستہ رہے۔ احرار کے ساتھ ان کی وابستگی مثالی تھی۔
٭ حافظ محمد سعید خواجہ گزشتہ ماہ امریکہ میں انتقال کر گئے۔مرحوم، خواجہ اﷲ بخش کے فرزند تھے اور خواجہ اﷲ بخش مرحوم قیام پاکستان سے قبل امرتسر میں رہائش پذیر تھے جہاں حضرت امیر شریعت سے تعلق قائم ہوا جو عقیدت و محبت کے سانچے میں ڈھل کر آخری سانس تک باقی رہا۔ قیام پاکستان کے بعد کراچی منتقل ہوگئے۔ آپ کے پانچ بیٹے تھے۔ تین انتقال کر گئے اور دو حیات ہیں۔ جناب خواجہ رفیق احمد صاحب اور جناب خواجہ عبدالوحید صاحب۔ جو اپنے مرحوم والد کے تعلق کو اب تک نبھارہے ہیں۔ حق تعالیٰ ان کے والد مرحوم، بھائی حافظ محمد سعید خواجہ اور دیگر بھائیوں کی مغفرت فرمائے۔
٭ ہمشیر مرحومہ جناب خالد رفیق صاحب (خان پور)
٭ جناب پروفیسر عطاء اﷲ اعوان رحمہ اﷲ (بہاول پور) انتقال ۷؍اپریل ۲۰۱۶ء۔
٭ ہمارے کرم فرما محترم ڈاکٹر شاہد کاشمیری (لاہور) کے سسر جناب محمد نواز بٹ مرحوم ۲؍مارچ ۲۰۱۶ء اور ان کے بھائی محمد شفیق بٹ مرحوم ۱۲؍اپریل ۲۰۱۶ء کو انتقال کر گئے۔
٭ میاں ریاض احمد صاحب (ککری، میلسی ضلع وہاڑی) کے چچا سسر جناب حاجی برخوردار مرحوم۔
٭ ورلڈ پاسبان ختم نبوت پاکستان کے بانی چیئر مین علامہ ممتازاحمداعوان کی والدہ ماجدہ، انتقال 16 ؍ اپریل
اﷲ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائیں، ان کی حسنات قبول فرمائیں اور درجات بلند فرما کر اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائیں۔احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مرحومین اور ساری امت کے لیے دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کا اہتمام فرمائیں۔ (آمین)

دعاءِ صحت
٭خواجہ ٔ خواجگان حضرت مولانا خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند ِارجمند جناب خواجہ رشیداحمد گزشتہ کئی ماہ سے شدید علیل ہیں اور مرکز سراجیہ لاہور میں مقیم ہیں۔
٭ حضرت مولانا احمد خان رحمۃ اﷲ علیہ (بانی خانقاہ سراجیہ کندیاں) کے خاندان کے چشم وچراغ جناب حامد سراج صاحب کے بیٹے محمد قدامہ شدید علیل ہیں ۔
احباب و قارئین ان کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا فرمائیں۔(ادارہ)

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.