تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اخبارختم نبوت

اخبارختم نبوت
ناموسِ رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری ہے:مفتی محمد حسن
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس قذافی چوک کریم پارک لاہور میں منعقد ہوئی، مولانا مفتی محمدحسن نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے۔ مولانا اللہ وسایا نے کہا کہ اندرون ملک وبیرون ممالک کی کئی عدالتوں نے قادیانیت کے کفر پر مہر ثبت کردی ہے۔ مولانا شاہنوازفاروقی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع دراصل اسلام کا فاع ہے۔ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکر میدان عمل میں نکلنا ہوگا۔
(روزنامہ ’’نوائے وقت‘‘، لاہور۔ 7؍ دسمبر 2015)
قادیانیت مخالف سٹکرلگانے پر دوکاندارکے خلاف مقدمہ
(لاہور۔ 14؍ دسمبر) حفیظ سنٹر لاہورمیں ایک دوکاندارعابدہاشمی کو پولیس نے قادیانیوں کے بارے میں دوکان کے باہرسٹکرآویزاں کرنے پر گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدراشرف کے مطابق لاہورکے معروف تجارتی مرکزحفیظ سنٹر میں عابد ہاشمی نامی ایک دوکاندارنے دوکان کے شیشے والے دروازے کے بیرونی طرف یہ سٹکر لگا رکھا تھا کہ ’’قایانی کافرہیں اوریہاں قادیانیوں کا داخلہ منع ہے‘‘ جس پرڈی آئی جی نے ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے سپرنٹنڈنٹ پولیس مستنصرفیروزکو مذکورہ شخص کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ ایس پی نے تھانہ گلبرگ کے ایس ایچ اوکی نگرانی میں ایک پولیس ٹیم تشکیل دی اورچھاپہ مارکر عابدہاشمی کو گرفتار کر لیا۔ عابد ہاشمی کے خلاف 295اے اور16ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔ Daily Dawn Pakistan.December 13, 2014
بعد ازاں حفیظ سنٹرلاہوراوراس کے ملحقہ تمام تاجروں نے اس پولیس گردی اور قادیانیت نوازی کے خلاف متحدہوکر ہڑتال کی اورروڈپر زبردست مظاہرہ کیا۔جس کے نتیجے میں مذکورہ دوکاندارعابدہاشمی کو ضمانت پررہا کردیا گیا۔ (احرار نیوز)
سپریم کورٹ نے ممتازقادری کی سزائے موت بحال رکھی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے مجرم ملک محمد ممتاز قادری کی جانب سے اپنی موت کی سزا میں کمی کرنے کے حوالے سے عدالتی فیصلے کے خلاف دائرنظر ثانی اپیل خارج کر دی ہے۔ عدالت نے لارجر بنچ بنانے کی استدعا بھی مسترد کردی ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منظور احمد ملک پر مشتمل تین رکنی بینچ نے مجرم کی دو مرتبہ سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کیخلاف دائر نظرثانی کی اپیل کی سماعت کی ممتاز قادری کے وکلاء کی جانب سے معاملے پر لارجر بنچ بنانے کی استدعا پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ پہلے تو آپ توہین رسالت ثابت کریں، یہاں تو آپ یہ بات ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ یہ توہین رسالت کا معاملہ ہے تو پھر لارجر بنچ کی استدعا کریں، عدالت ایسے تمام سوالات پر بحث کرچکی ہے معاملہ تعزیر کا ہے ،حد کا نہیں، ایڈووکیٹ خواجہ شریف نے کہا کہ مقدمہ حد کا بھی بنتا ہے، گویا قصاص ساکت ہوگئی؟ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ قصاص اس وقت لاگو ہوتی ہے، جب قصاص لاگو کی جاتی، جب مقتول کی جانب سے توہین رسالت کا ارتکاب ثابت ہی نہیں ہوسکا تو باقی سب باتیں بے معنی ہوجاتی ہیں، انہوں نے کہا کہ گذشتہ فیصلے میں اگر کچھ غلط لکھا گیا ہو تو عدالت درست کرنے کو تیار ہے، توہین کا معاملہ ثابت کریں تو آگے چلیں گے۔ چند اخباری تراشوں پر عدالتی فیصلے نہیں کیے جاسکتے، نظر ثانی کا معاملہ مکمل مقدمہ میں ڈھلتا جارہا ہے نظر ثانی اپیل کا دائر کار محدود ہوتا ہے، جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ اللہ کے قوانین اپنی جگہ درست ہیں۔ اس وقت ملک میں جو قوانین رائج ہیں، یہ انسان کے بنائے ہوئے قوانین ہیں، جن میں ترمیم کے ذریعے بہتری کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے، قانون اور آئین کا تخفظ ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اپنے حلف کے پابند ہیں۔ ممتاز قادری کے پاس اب صرف صدر پاکستان کے پاس رحم کی اپیل بھجوانے کی گنجائش یا فورم موجود ہے۔
(روزنامہ ’’نوائے وقت‘‘، لاہور۔ 15؍ دسمبر 2015)
بھارتی گستاخِ رسول تیواڑی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک حرمت رسول میں شامل جماعتوں کے قائدین نے بھارت میں ہندو انتہاپسند تنظیم ہندو مہا سبھا کے صدر کملیش تیواڑی کی جانب سے شان رسالت میں گستاخی پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے اس مسئلہ کو او آئی سی اور اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی فورمز پر اٹھانے کا مطالبہ کیا اور 18دسمبر جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے، مختلف شہروں میں احتجاجی جلوس و ریلیاں نکالی جائیں گی اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک حرمت رسول کے چیئرمین مولانا امیر حمزہ، قاری زوار بہادر، حافظ عبدالغفارروپڑی، قاری یعقوب شیخ، جمیل احمد فیضی ایڈووکیٹ، ذکر اللہ مجاہد، شیخ نعیم بادشاہ، قاری محمد یوسف احرار،پیر ولی اللہ خاں، بہادر خاں ہوتی،غلام رسول قادری، علی عمران شاہین اور مولانا عبدالوحید شاہ نے پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں بھارت سے فوری رابطہ کرے اور ملعون کملیش تیواڑی کو فوری اور قرار واقعی سزادلوائے۔(روزنامہ’’نوائے وقت‘‘، لاہور۔ 17 دسمبر 2015)
ترحدہ چوک کا نام ختم نبوت رکھ دیاگیا
(تلہ گنگ ،پچنند،21؍دسمبر)تلہ گنگ میانوالی روڈ پر ترحدہ چوک کانام ختم نبوت چوک رکھ دیا گیا، تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی شاہراہ تلہ گنگ میانوالی پر ترحدہ چوک کے نام کی جگہ ختم نبوت چوک رکھنے کے حوالہ سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا عبیدالرحمن انور، مجلس احراراسلام کے رہنمامولانا تنویرالحسن احرار،قاری محمد قاسم،مفتی شیر خان، قاری فضل احمد سمیت دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔بین الصوبائی شاہراہ پر واقع ترحدہ چوک کی جگہ ختم نبوت چوک کا بورڈ علماء کی موجودگی میں نصب کردیا گیا۔
قادیانی دنیا
چنیوٹ میں 2 قادیانی شرانگیز لٹریچر سمیت گرفتار
چنیوٹ (نمائندہ امت) شر انگیز کتب اور لٹریچر فروخت کرنے والے 2 قادیانی گرفتار کر لئے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ چناب نگر کے گول بازار میں واقع احمدیہ بک دپو پر محکمہ انسداد دہشت گردی کی ٹیم نے چھاپہ مار کر شرانگیز کتب اور لٹریچر بر آمد کر لیا اور وہاں موجود قادیانی دکاندار مالک عبد الشکور عرف شکور اور ان کے ملازم مظہر کو گرفتار کرکے تفشیش شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق دکان سے 3 درجن سے زائد شر انگیز کتب بر آمدہوئی ہیں۔جن کی اشاعت، فروخت اور نمائش پر محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے پابندی عائد ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ملزم شکور کے خلاف ماضی میں بھی گستاخانہ مواد پر مبنی کتب فروخت کرنے کے مقدمات درج ہیں اور یہ جیل بھی جا چکا ہے۔(روزنامہ’’امت‘‘،5کراچی ،دسمبر2015ء)
قادیانی کا قبول اسلام
(چناب نگر،11دسمبر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا رضوان عزیز صاحب کے ہاتھ پر ایک مرزائی نے اسلام قبول کر لیاہے ۔(احرارنیوز)
*۔۔۔*۔۔۔*

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.