تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اخبارختم نبوت

علماء کا ناموسِ رسالت کے تحفظ کیلئے تحریک چلانے کا اعلان
کراچی (اسٹاف رپورٹر ۔یکم فروری)قانون ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے پاکستان بھر کے علما و مشائخ نے حجروں اور آستانوں سے نکل کر جدوجہد کرنے کا اعلان کردیا،اپریل میں کراچی کے تاریخی نشتر پارک میں تحفظ مقام مصطفےٰ کانفرنس ہوگی، جس میں اہلسنّت وجماعت کا متفقہ لائحہء عمل پیش کیاجائے گا۔ گزشتہ روزمرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیراہتمام مرادمیمن گوٹھ ملیر میں منعقدہ تحفظ مقام مصطفےٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ مولانا محمدجان نعیمی،علامہ محمدادریس ڈاہری، مفتی قاضی محمداحمدنعیمی، پیرسید ضیاء اﷲ شاہ جیلانی آف کارونڈی،مفتی سید محمدہاشم شاہ نعیمی، مفتی شفاعت رسول نعیمی ودیگر نے کہاہے کہ ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے ملک بھر کے علماء ومشائخ متحد ہوچکے ہیں، حکومت کسی زعم میں نہ رہے آئین پاکستان میں سے ناموس رسالت کے قانون کاایک لفظ بھی کم نہیں ہونے دیں گے،علماء ومشائخ کی قیادت میں عاشقان مصطفےٰ ﷺکا یہ قافلہ میدان میں نکل چکاہے ،عظمت وتوقیر مصطفےٰ ﷺکے لئے کسی بھی حدتک جاسکتے ہیں۔اس موقع پر ہزاروں شرکاء نے ہاتھ اٹھاکر نامو سِ رسالت کے تحفظ کاعزم کیا۔مقررین نے اپنے خطاب میں حکومت کو باور کریاکہ گستاخ رسول کی سزاپر پوری امت کا اجماع ہے کہ گستاخیٔ رسول کا مرتکب واجب القتل ہے اور یہی شق پاکستان کے آئین کے ماتھے کا جھومر ہے،اگر اس کو ختم کرنے کی کوشش بھی کی گئی تو پاکستان میں موجود کروڑوں عاشقان مصطفےٰ سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے اور ناموس نبی ﷺکا تحفظ کریں گے۔علماء کرام نے کہاکہ پاکستان کے آئین کو موجودہ حالت میں برقراررکھاجائے، علماء کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بندکیاجائے اور غازیء ملت ملک ممتازحسین قادری کو فوری طورپر باعزت بری کیا جائے۔
(dailypakistan.com.pk)
ختم نبوت:گرفتاریاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے:ظفرایڈووکیٹ
(لاہور4فروری) ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئر مین چودھری محمد ظفر اقبال ایڈووکیٹ (سپریم کورٹ) نے کہا ہے کہ تحریک ختم نبوت کی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کی ماورائے قانون اندھی گرفتاریاں اور تحفظ ختم نبوت کے مقدس مشن میں رکاوٹیں آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کی مکمل نفی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خوف اور ہراسمنٹ بڑھانے اور چند اداروں کو ماورائے عدالت اختیارات تفویض کرنے سے دہشت گردی ختم نہ ہوگی، بلکہ عدالتی نظام پر شہریوں کے اعتماد کو بڑھانے سے جرائم میں کمی آئے گی اور امن قائم ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی دپٹی سیکرٹری اطلاعات حافظ عابد مسعود ڈوگر کو چیچہ وطنی سے اور تحریک ختم نبوت کے کارکن مفتی سید صبیح الحسن ہمدانی کوملتان سے وجہ بتائے بغیر اٹھائے ہوئے کئی روز گزر گئے ہیں وہ کس کی حراست میں کہا ں ہیں کچھ نہیں بتایا جا رہا۔ یہ طرز عمل شہریوں میں حکومت اور اداروں پر عدم اعتماد پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ماورائے قانون و عدالت کسی اقدام کی حمایت جمہوری معاشرے میں نہیں کی جاسکتی۔
قادیانیوں کیخلاف آوازبلند کرنے پر کارروائی نا قابل قبول :مفتی شاہدمسعود
سلانوالی (ضلع میانوالی،تحصیل رپورٹر،4؍فروری) حکومت کی قادیانیوں کے خلاف آواز حق بلند کرنے والوں پر بے جا پابندیاں اور کاروائیاں نا قابل قبول ہیں۔حکومت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے۔ورنہ تمام مذہبی جماعتیں متحد ہوکر ڈٹ کر مقابلہ کریں گی،ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام(ف) سرگودھا کے ضلعی امیر مولانا مفتی شاہد مسعود نے مدرسہ حیات النبی سلانوالی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کو لگام دینے کی بجائے محب وطن دینی جماعتوں اور دین اسلام کی تبلیغ کرنے والوں اور نبی کریم ﷺکی ختم نبوت کے عظیم مشن کے لیے کام کرنے والوں کے خلاف آئے روز مختلف قسم کے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور انہیں ہراساں کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ 1973ء کے متفقہ آئین کے مطابق قادیانی غیر مسلم ہیں اور ان کی تبلیغ پر مکمل پابندی ہے مگر قادیانی مبلغ کھلے عام مسلمانوں کے عقائد خراب کرکے انہیں گمراہ کررہے ہیں اور حکومت کہتی ہے کہ ختم نبوت کے مبلغین ان کا تعاقب نہ کریں ۔ ان کے خلاف بات نہ کریں۔
http://dekhonews.com/?p=13049
قادیانیت کے متعلق قوانین ختم نہیں ہونے دینگے: علما کنونشن
لاہور ( امت نیوز) عالمی مجلس ختم نبوت ﷺ کے زیر اہتمام ختم نبوت علما کنونشن جامع مسجد عائشہ مسلم ٹاؤن لاہور میں مفتی محمد حسن کی زیر صدارت ہوا، جس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قادیانیت کے متعلق قوانین کو ختم نہیں ہونے دیا جائیگا۔ کنونشن میں مرکزی رہنما مولانا اﷲ وسایا ، مولانا فضل الرحیم ، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان ، مولانا عزیز الرحمن ثانی ، میاں رضوان نفیس و دیگر علما نے شرکت کی، مولانا اﷲ وسایا نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت امت مسلمہ کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے۔ ختم نبوت اور قادیانیت کے متعلق قوانین ختم نہیں ہونے دیں گے۔ علما اپنے فرض منصبی کو پہچانیں ۔ عقیدہ ختم نبوت دین کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے۔ مولانا فضل الرحیم نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے 1200 صحابہ کرام ؓ نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ اس عقیدے پر پورے دین کی عمارت قائم ہے۔ مولانا یوسف خان نے کہا کہ قانون میں تبدیلی ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔ مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا کہ اسلام و ملک دشمن قوتیں اور ان کے آلہ کار آئین کی اسلامی دفعات و قانون تحفظ ناموس رسالت کے خلاف مہم جوئی بند کریں۔
(روزنامہ ’’امت‘‘،کراچی۔05؍فروری2016ء)
مسلم حکمرانوں کا سربراہی اجلاس طلب کیا جائے:متحدہ سُنی محاذ
(لاہور، 6؍ فروری) متحدہ سنی محاذ کی رابطہ کمیٹی نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور سعودی عرب اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش و اضطراب کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ عالم اسلام کے ارباب اقتدار اور اہل علم ودانش کو اِس پر خاموش تماشائی کا کردارادا کرنے کی بجائے معاملات کو سلجھانے کے لئے کردارادا کرنا چاہئے ،رابطہ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روزلاہور میں متحدہ سنی محاذ کے کنونیر مولانا عبدالرؤف فاروقی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ جس میں مولانا زاہدالراشدی،حاجی عبداللطیف خالد چیمہ،قاری محمد قاسم،مفتی محمدمغیرہ،مولانامفتی محمدسفیان قصوری اور حافظ محمد بلال فاروقی نے شرکت کی،اجلاس میں او آئی سی سے مطالبہ کیا گیا کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر فوری طور پر مسلم حکمرانوں کا سربراہی اجلاس طلب کیا جائے، سعودی عرب اور ایران کی باہمی شکایات وتنازعات کا جائزہ لیا جائے،عالم اسلام کی معتمدعلمی وسیاسی شخصیات پر مشتمل کمیشن قائم کرکے ان شکایات وتنازعات کا حقیقت پسندانہ تجزیہ کیا جائے اور انہیں حل کرنے کے لئے عالمی سطح پر مشترکہ اقدامات کئے جائیں ،اجلاس کی قراردادمیں کہا گیا ہے کہ ان معاملات کومغربی طاقتوں کے رحم وکرم پرچھوڑدینے کی بجائے عالم اسلام کے قائدین کو خود آگے بڑھ کر مؤثر کرداراداکرنا چاہئے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے مارچ کے آغاز میں ہم خیال رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا جائیگا اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائیگا ،اجلا س میں طے کیا گیا کہ دستورپاکستان کے مطابق ملک میں نفاذ شریعت ،تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالتؐکے لئے پرامن جدوجہد ہرحال میں جاری رہے گی، جبکہ ملک بھر میں تبلیغی جماعت کے خلاف سرکاری اداروں کی کارروائی اور ماورائے قانون گرفتاریوں کے ذریعے خوف وہراس کاماحول پیدا کرنے کی مذمت کی گئی اور حکومت سے اس طرزعمل پر نظرثانی کا مطالبہ کیا گیا،مولانا عبدالرؤف فاروقی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے سے ختم نہیں کیا جاسکتا ،حکومت کو پرامن سرگرمیوں کو دہشت گردی سے نہیں جوڑنا چاہئے، کیونکہ اس کے نتائج کبھی بھی مثبت نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح کے وژن کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا تمام مکاتب فکر کی جدوجہد کا نقطۂ اشتراک ہوسکتا ہے۔
مقدس اوراق کی بے حرمتی ،قادیانی فرار،شہریوں کا شدیداحتجاج
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ٹھیکری والا کے نواحی گاؤں چک68 ج۔ ب لیلاں میں مبینہ طور پر قادیانی شخص نے مقدس اوراق کی بے حرمتی کی۔ شہریوں نے سدھار بائی پاس پر ٹائر جلا کر بین الاضلاعی ٹریفک بندکردی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری گاؤں میں پہنچ گئی۔ جبکہ مبینہ ملزم موقع سے فرارہوگیا۔ نواحی گاؤں چک 68ج۔ب لیلاں میں مقدس اوراق دیوار سے لگے ڈبے اور بورے میں ڈالے ہوئے تھے ۔دو روز قبل ربوہ سے آئے شخص حبیب نے ان کی بے حرمتی کی۔ جس پر شہری جمع ہونا شروع ہوگئے۔ مظاہرین نے سدھار بائی پاس چوک پر پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور مقدمہ درج ہونے پر مظاہرین منتشرہوگئے۔
(روزنامہ ’’نوائے وقت‘‘،لاہور۔9فروری 2016ء)
قاری راغب مصطفی غلوش کی یادمیں تعزیتی اجلاس
لاہور ( 11فروری )مصر کے معروف قاری راغب مصطفی غلوش کی وفات پر ملک کی معروف دینی درسگاہ جامعہ فتحیہ میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں مرحوم کے فن و خدمات پر روشنی ڈالی گئی،اس موقع پر مہتمم جامعہ حافظ میاں محمد نعمان اور ناظم اعلیٰ میاں محمد عفان نے کہاکہ موصوف کی رحلت سے فنِ تجوید و قرأت ایک نمایاں استاد سے محروم ہو گیا ہے ۔تجوید و قرأت کے میدان میں انکی خدمات کو سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔تقریب میں مولانا غلام شافی،مولانا عبدالرشید خلیق ،ڈاکٹر ضیا ء الحق قمر،قاری عطاء الرحمن یوسف ، قاری محمد قاسم و دیگر نے شرکت کی۔
قانون ناموس رسالت میں ممکنہ تبدیلی کیخلاف محبت رسول مارچ
لاہور(جنرل رپورٹرسے )تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیر اہتمام قانون ناموس رسالت میں ممکنہ تبدیلی اور ملک کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کی سازش کیخلاف داتا دربار سے اسمبلی ہال تک محبت رسول مارچ کیا گیا۔ جس کی قیادت سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹرراغب نعیمی ، صاحبزادہ رضاء مصطفی ، علامہ احمد علی قصوری اور مولانا محمد علی نقشبندی نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کے لئے نظام مصطفی لانا ہوگا ،جس سے عدل و انصا ف کا بول بالا ہوگا۔ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ14فروری کا دن ہمیشہ یوم حیا اور یوم محبت رسول کے طور پر منایا جائے ،دریں اثنا مارچ میں مختلف قراردادیں منظورکی گئیں۔
(روزنامہ’’دنیا‘‘،لاہور۔15فروری 2016ء)
چناب نگرمیں مسلمانوں کا معاشی قتل بندکیاجائے:قاری شبیرعثمانی
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چناب نگر سے مسلمانوں کو بیدخل کر نے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے گا۔حکومت جانبدارانہ رویہ ترک کرے اور چناب نگر میں بسنے والے غریب مسلمان چھابڑی فروشوں کا معاشی قتل کر نے سے گریز کرے ،ان خیا لات کا اظہار انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے چناب نگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ،انہوں نے کہا کہ چناب نگر میں قادیانیوں کے ایماء پرحکومت غریب مسلمان چھابڑی فروشوں کے خلاف آپریشن کرتی ہے ۔جن کا کو ئی مستقل روزگار نہیں اور ان غریبوں کو چناب نگرسے بیدخل کر نے کی مذموم سازش کی جارہی ہے۔ جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے گا اور غریب مسلمانوں پر کسی صورت ظلم نہیں ہو نے دیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ ایک عرصہ سے قادیانی مسلمانوں کے خلاف چناب نگر میں سازشیں کرتے چلے آرہے ہیں اور ان مسلمانوں کو چناب نگر سے نکالنا چاہتے ہیں۔تاکہ چناب نگر میں قادیانیوں کی اجارہ داری ہو۔ حالانکہ چناب نگر ایک کھلا شہر ہے۔ اس میں ہر شخص کو آنے جانے کی آزادی ہے لیکن قادیانی جان بوجھ کر چناب نگر کے حالات خراب کر نے کی کوشش کرتے ہیں۔ (روزنامہ’’نئی بات‘‘،فیصل آباد۔17؍فروری2016ء)
قادیانیوں ،سامراجیوں کا مقابلہ ڈٹ کرکریں گے:مولاناعبدالحفیظ مکی
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی رہنما ؤ ں مولانا عبدالحفیظ مکی ،مولانا سعید احمد عنایت اﷲ ،مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ،مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی اورمولانا زاہد محمودقاسمی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ اسلام ایک آفاقی دین ہے ،انسانیت کو انسانوں کی غلامی سے نجات ،منکرین ختم نبوت کا تعاقب اور استعماری قوتوں کیخلاف جہادہمارامشن ہے۔ ان رہنما ؤں نے کہا کہ قادیانیوں کی ارتدادی سرگرمیاں حد سے تجاوز کرتی جارہی ہیں ۔مرتد اپنے آپ کو احمدی کہلا کر مسلمان نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ مرزائیوں نے ارتداد کی تبلیغ کا سلسلہ قائم کرنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردیئے ہیں،ان کی اس سازش کے پیچھے امریکہ ،اسرائیل اور بھارت کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی سوشل میڈیا پراپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرکے معصوم مسلمانوں کو گمراہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی اور لا دین قوتیں قانون نامو س رسالت ختم کرانے کے درپے ہیں۔ ہم ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی قر بانی سے گریز نہیں کریں گے۔ رہنماؤں نے کہا کہ اس قانون پر موثر عمل در آمد نہ ہو نے کی وجہ سے توہین رسالت ؐ کے واقعات میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے اگر بر وقت گستاخوں کو سزائیں مل جاتیں تو کسی بھی بد بخت کو جنابِ نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی جرأت نہ ہو تی۔ ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کہ حالیہ واقعات کے پیچھے قادیانیوں کے خفیہ ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت قادیانیوں کی بڑھتی ہو ئی سر گرمیوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہو ئے قانونِ امتناعِ قا دیا نیت پر سختی سے عمل در آمد کرائے اور ان کی ارتدادی و تبلیغی سرگرمیوں کو روکے۔(روزنامہ’’نئی بات‘‘،فیصل آباد۔20فروری2016ء)
امام مہدی ہونے کے دعویدار شہبازکو سپریم کورٹ سے عمرقیدکی سزا
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ نے امام مہدی ہونے کے دعویدار شہباز احمد عرف بھولو کی عمر قید کیخلاف اپیل خارج کر دی سپریم کورٹ نے شہباز احمد عرف بھولو کی عمر قید کی سزا کا فیصلہ برقرار رکھا۔جبکہ سپریم کورٹ نے شہباز احمد بھولو کے 20 سے زائد ساتھیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز احمد اور اسکے ساتھیوں کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا تھا، سپریم کورٹ نے شہباز احمد کے سوا تمام ساتھیوں کو رہا کر دیا۔ شہباز احمد نے 15 دسمبر 2005 کو فیصل آباد موٹروے پر اپنے امام مہدی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ شہباز احمد کے ساتھیوں کی فائرنگ سے اُن کے اپنے تین ساتھی زخمی ہو گئے تھے، زخمیوں میں سے عابد نامی شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔(روزنامہ’’امت‘‘،کراچی۔23جنوری2016ء)
مرزامسرورکو دعوتِ مباہلہ کی تجدید:فتح مباہلہ کانفرنس چنیوٹ
چنیوٹ (نامہ نگار) عقیدہ ختم نبوت تمام مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ ہے، 26 فروری کا دن اسلامی تاریخ میں ہمیشہ اْجاگر رہے گا۔ اس روز ممتاز عالم دین مولانا منظور احمد چنیوٹی نے قادیانیوں کے سربراہ مرزا بشیرالدین محمود کو مباہلہ کا چیلنج دیا تھا مگر وہ میدان میں نہ آیا۔ ہم آج بھی قادیانیوں کو دعوت اسلام دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ادارہ دعوت ارشاد کی منعقدہ 54 ویں فتح مباہلہ کانفرنس سے علماء نے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس کے منتظم مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے گزشتہ روز بھی موٹر سائیکل ریلی کی قیادت کرتے ہوئے دریائے چناب کے دونوں پلوں کے درمیان مقام مباہلہ پر پہنچ کر اپنے والد کے اس اعلان کو دوبارہ دہرایا اور قادیانیوں کے سربراہ مرزا مسرور احمد کو مباہلہ کا چیلنج دیا۔بعدازاں منعقد ہ کانفرنس میں ملک بھر سے جیّد علماء نے بھرپور شرکت کی۔ جس میں مولانا محمد معین الدین، مفتی محمد طاہر مسعود، علامہ شبیر احمد عثمانی فیصل آباد، مولانا محمد الیاس فاروقی ،سید لال حسین شاہ ، مولانا محمد امین ربانی ، قاری محمد یامین گوہر مولانا محمد عبدالوارث مولانا فضل الرحمن درخواستی ، سید محمد قاسم شاہ سرگودھا ،شمس الدین ، نذیر احمد نو مسلم کے علاوہ دیگرعلماء نے بھی خطاب کیا۔ ختم نبوت زندہ باد ،جانثارانِ ختم نبوت زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونجتی رہی۔ 53 ء تا 1974 ء کی تحریک ختم نبوت کی جرت مندانہ خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا اور کانفرنس میں متعدد قراردادیں پیش کی گئیں ۔
(روزنامہ’’نوائے وقت‘‘،لاہور۔28فروری2016ء)
ممتاز قادریؒ کو اڈیالہ جیل میں پھانسی دے دی گئی
راولپنڈی+ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کیس میں ممتاز حسین قادری کو اڈیالہ جیل میں پھانسی دے دی گئی، ان کے اہلخانہ کو جیل انتظامیہ نے ممتاز حسین قادری کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دے کر سرکاری گاڑی میں جیل بلوایا ۔جہاں ان کی اہلخانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی اور صبح ساڑھے چار بجے ممتاز حسین قادری کو پھانسی دی گئی۔ پھانسی کے بعد اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے ممتاز حسین قادری کی میت ورثا کے حوالے کردی جو میت لے کر اپنے گھر مسلم ٹاؤن صادق آباد راولپنڈی لے آئے ۔جہاں پھانسی دئیے جانے کی اطلاع ملنے پر ان کے عزیز واقارب بڑی تعداد میں پہنچنا شروع ہوگئے۔ اس موقع پر تھانہ صادق آباد کی پولیس نفری بھی ان کے گھر کے اطراف پہنچ گئی۔ ممتاز حسین قادری کی پھانسی کے حوالے سے اڈیالہ جیل انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کئے رکھی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ممتاز حسین کی نماز جنازہ آج بروز منگل 2 بجے لیاقت باغ میں ادا کی جائے گی اور تدفین بہارہ کہو میں ہو گی۔ سٹاف رپورٹر کے مطابق ممتاز قادری کی سزائے موت پر عملدرآمد کے بعد لاہور میں شہریوں کی بڑی تعداد داتا دربار کے باہر جمع ہو گئی اور چاروں اطراف کی ٹریفک بلاک کر دی جبکہ مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے بند روڈ، راوی پل، ٹھوکر نیاز بیگ اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر احتجاج شروع کر دیا جس سے شہر میں داخل ہونے اوردوسرے شہروں کو جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا، دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہیں اور کئی گھنٹوں بعد بھی ٹریفک کا نظام بحال نہ ہوسکا، شہریوں اور مسافروں کو راوی پل پیدل پار کر نا پڑا اور بعض ایمبولینس گاڑیاں بھی ٹریفک میں پھنس گئیں۔ موٹر وے کو جانے والا راستہ بھی بند کر دیا گیا توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھراؤ کے خوف سے مال روڈ سمیت شہر کی اہم شاہراؤں پر متعدد دکانداروں نے دکانیں بند کر دیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر راستے بند کر دئیے۔ دوسری جانب شہر بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ اپنے نامہ نگار کے مطابق لاہور میں مشتعل افراد نے میٹرو بسوں، سٹیشنوں پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی، جس پر سروس معطل کر دی گئی۔ میٹرو بس کے آپریشنل منجیر عزیز شاہ نے بتایا 5 میٹرو بسوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ شاہدرہ، بھاٹی چوک اور نیازی اڈا سٹیشنوں میں سب سے زیادہ توڑ پھوڑ کی گئی۔ انہوں نے کہا آج میٹرو معمول کے مطابق چلے گی۔ شہر میں آنے اور جانے والی ٹریفک سارا دن معطل رہی۔ لاہور سے سپیشل رپورٹر کے مطابق ممتاز قادری کو پھانسی پر منصورہ میں دینی وسیاسی جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا۔ جس میں محمد خان لغاری، پیر محمد صفدر شاہ، مولانا عبدالمالک، مولانا جاوید قصوری، ذکراﷲ مجاہد، قاری محمد یوسف احرار، میاں اویس، انورگوندل، مولانا ضیاء الرحمان فاروقی، قاری عطاء الرحمان، مولانا ممتاز اعوان، حافظ شعیب الدین، شاہد اسرار صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں مقصود احمد نے کہا ممتاز قادری کی پھانسی پر جمعتہ المبارک 4مارچ کو تمام دینی وسیاسی جماعتیں پنجاب بھر میں یوم احتجاج منائیں گی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر پنجاب اسمبلی میں خواتین کے حوالے سے بل کوبھی قرآن وسنت کے منافی قرار دیا گیا اور طے کیا گیا پاکستان کو سیکولر سٹیٹ بنانے کی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ (روزنامہ’’نوائے وقت‘‘،لاہور۔یکم مارچ2016ء)
ممتازقادری ؒکی پھانسی غیرملکی دباؤ کا شاخسانہ ہے:ختم نبوت رابطہ کمیٹی
(ملتان،29فروری)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے ممتاز قادری کی سزائے موت پر عمل درآمدکو مغرب کے دباؤ کا نتیجہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ممتاز قادری شہیدِ ناموسِ رسالتؐ ہیں اور غازی علم الدین شہید کی طرح ہمت ،جرأت اور استقامت کے ساتھ امر ہوگئے ہیں ،ختم نبوت رابطہ کمیٹی نے اس صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے 6؍ مارچ کو لاہور میں دینی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا ہے۔سید عطاء المہیمن بخاری،مولانا زاہد الراشدی، مولانا عبد الرؤف فاروقی، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،مرزا محمدایوب بیگ،رانا محمد شفیق خان پسروری،قاری محمد رفیق وجھوی،محمد متین خالد اور دیگر رہنماؤ ں نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہزاروں قیدیوں کی سزائے موت پرعمل درآمد نہیں کیا گیا،مگرممتازقادری کو پھانسی دینے میں غیرمعمولی عجلت سے کا م لیاگیا۔ حکومت کی پالیسیوں میں واضح تضاد ہے اور عالم کفر اور مغرب کے دباؤ پر ممتاز قادری کو سزائے موت دی گئی ہے۔ جبکہ کئی شرعی تقاضے بھی پورے نہیں کئے گئے ،ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے کنونیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے بتایاہے کہ اس حوالے سے صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے تمام مکاتب فکر پر مشتمل ختم نبوت رابطہ کمیٹی کااجلاس 6۔مارچ ساڑھے دس بجے صبح دفتر مرکزیہ احراراسلام نیومسلم ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوگا،اجلاس کے بعد میڈیا کو اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا جائیگا۔
قادیانی دنیا
قادیانیت کی تبلیغ اورامام مسجدپر حملہ کرنے پر4شرپسندقادیانی گرفتار
حیدرآباددکن،انڈیا(سیاست نیوز)شہر حیدرآباد میں سرگرم ایک اور فتنہ کا آج اس وقت انکشاف ہوا۔ جب مسجد عزیزیہ ، ہمایوں نگر کے ذمہ داروں نے فتنہ پھیلانے والوں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں عاشقان رسول مسجد عزیزیہ میں جمع ہوگئے۔ تاہم مسجد کے امام اور کمیٹی کے ذمہ داروں نے ان شرپسند عناصر کو پولیس کے حوالے کردیا۔ جس سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔ قبل ازیں مسجد کے امام عماد الدین عمری نے شرپسندوں کی کونسلنگ کرنے کی کوشش کی اور انہیں خارجی فتنہ کو ترک کرنے کا مشورہ دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شرپسند عناصر جو انجینئرنگ کے طالب علم بتائے گئے ہیں ،امام مسجد پر حملہ آور ہوگئے اور ان کی بات کو غلط قرار دینے اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور امام و دیگر کو مسجد سے باہر آنے پر سنگین نتائج کا انتباہ دے رہے تھے۔ امام سے الجھ پڑنے والے ان شرپسند عناصر کو مسجد میں موجودہ نمازیوں نے دیکھ لیا اور حالات کا جائزہ لے کر مسجد کمیٹی نے فوری انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے مسجد کمیٹی کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ تقریباً پندرہ بیس دن سے یہ شرپسند قادیانی مسجد عزیزیہ میں آرہے تھے۔ اور اپنے ناپاک عزائم کو پھیلا رہے تھے۔ ایک ایک نوجوان کو اپنی جعلسازی کا شکار بنا کر انہیں مرتد کرنے کی کوششوں میں یہ لوگ سرگرم تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس آصف نگر ڈیویڑن مسٹر محمد غوث محی الدین نے بتایا کہ شرپسندی کرنے والے چاروں افراد محمد شاہد شہزاد سہیل حجتہ الاسلام اور محمد انس کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ اے سی پی نے بتایا کہ ان شرپسندوں کے خلاف دفعات 506 ، 448 ، 295(A) اور 504 کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ان کا تعلق ریاست بہار سے بتایا گیا ہے۔
(روزنامہ’’سیاست‘‘حیدرآباددکن،انڈیا۔10جنوری2016ء)
مرزامسرورکے رضاعی بھائی حمیداحمد دائرۂ اسلام میں داخل
(لاہور۔11فروری)قادیانی جماعت کے سربراہ مرزامسروراحمدکے رضاعی بھائی حمیداحمدنے قادیانیت ترک کرکے اسلام قبول کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مرزامسرورکے رضاعی بھائی حمیداحمدولدفتح الدین ساکن حلقہ اسلام ، محلہ فیکٹری ایریا چناب نگر ،حال مقیم کمال گنج لاہورنے قادیانیت کی حقیقت سے آگاہی پاکر اسلام قبول کرلیاہے۔یاد رہے کہ حمیداحمد کے بیٹے شمس الدین قبل ازیں اسلام قبول کرکے تحفظ ختم نبوت کے عظیم مشن کی اشاعت میں مصروف ہیں۔شمس الدین کی مسلسل محنت اوردعوت سے ان کے والدحمید احمدبھی اسلام کی دولت سے مالامال ہوئے ۔حمیداحمد نے مولانا مفتی محمد حسن کے ہاتھ پر بیعت بھی کرلی ہے اورقبولِ اسلام کے بعداپنے بیٹے کے ہمراہ عمرہ کی سعادت بھی حاصل کرلی ہے۔ (احرار نیوز)

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.