تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قادیانی دنیا

(لاہور،23مارچ)سابق قادیانی جناب عرفان محمودبرق کے مطابق کوٹ عبدالمالک کے ایک قادیانی مسروراحمدسے اُس کے گھرمیں دوگھنٹے ملاقات ہوئی۔جس کے دوران اس کے سامنے قادیانیت کا اصل چہرہ سامنے لایاگیا تو مسروراحمد نے حقیقت سے آگاہی پاکراپنے خاندان سمیت قادیانیت ترک کرکے اسلام قبول کرنے کا اعلان کردیاہ(احرارنیوز)
نبوت کا جھوٹا دعویداراَسدشاہ قادیانی ہلاک
(گلاسگو،برطانیہ،25مارچ)نبوت کے جھوٹا دعویدارچالیس سالہ اسد الاسلام شاہ ولدسیدنعیم احمدشاہ مقیم گلاسگو کو اُس کی دوکان کے باہر گولی مارکر ہلاک کر دیا گیا۔ اسد شاہ بنیادی عقائد کے لحاظ سے قادیانی تھا ،مگر وہ خودبھی نبی ہونے کا مدعی تھا۔اس کا دعویٰ تھا کہ اُسے اﷲ تعالیٰ نے دنیاکی اصلاح کے لیے مامورکیاہے۔ وہ غیر تشریعی نبی ہے ، اُس پر وحی آتی ہے اوراُس کی خداسے براہ ِ راست ملاقات ہوتی ہے۔اسدشاہ کا کہناتھاکہ1998ء میں اُس کو نبی ہونے کی بشارت دی گئی اوراُس نے قادیانی سربراہ مرزاطاہر احمدکو اِس کی اطلاع دے دی تھی۔یادرہے کہ اسد شاہ باقاعدہ قادیانی جماعت کا رُکن اورموصی بھی تھا مگر اس کے دعویٔ نبوت کے باوجوداُسے قادیانی جماعت سے خارج نہیں کیاگیا۔ اسد شاہ نے اپنے ایک انٹرویومیں تسلیم کیاتھا کہ اُسے ابھی تک کسی ایک شخص نے بھی نبی نہیں مانا۔ڈیلی ’’ریکارڈ‘‘یو۔کے کے مطابق گلاسگوپولیس اسدشاہ کے قتل کے محرکات پر ابھی تحقیق کررہی ہے اورایک 32 سالہ شخص کو قتل کے الزام میں حراست میں لے لیاگیا ہے۔ (احرارنیوز)

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.