تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اخبارالاحرار

نیشنل ایکشن پروگرام چناب نگر تک بڑھایاجائے:کفیل بخاری
(تلہ گنگ،یکم اپریل)مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سیدمحمدکفیل بخاری نے کہا ہے کہ حکمران پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کریں اورملک کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے کا حصہ نہ بنیں۔وہ کندیاں شریف سے واپسی پر اخبارنویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔ سیدمحمدکفیل بخاری نے کہا کہ جب نظریاتی سرحدات محفوظ ہوجائیں تو پھر جغرافیائی سرحدوں کی طرف کوئی آنکھ اٹھاکر دیکھنے کی جرأت نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ارباب اقتدارپاکستان کولبرل ازم کی طرف دھکیلنے کی بجائے ملکی آئین کی پاسداری کرتے ہوئے ملک کو علامہ اقبال کا اسلامی پاکستان بنانے کی جانب گامزن ہوں،تاکہ ملک امن وسلامتی کا گہوارا بن سکے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستان کی سلامتی کوداؤپر لگادیا ہے۔اس نازک گھڑی میں ہم وطن عزیز میں قیام امن اورملکی سلامتی کے لیے کی جانے والی ہرکوشش کی تائیدوحمایت کرتے ہیں۔سیدمحمدکفیل بخاری نے کہا کہ ملک کی بقاکے لیے دہشت گردوں اوراُن کے نیٹ ورک کا خاتمہ ضروری ہے۔انہوں نے راکے ایجنٹ کی گرفتاری کو پاک فوج کا عظیم کارنامہ قراردیااورکہا کہ بھارتی ایجنٹ کل بھوشن کے انکشافات اوراعترافات پر بھارت معافی مانگے۔راکی طرف سے پاکستان کے خلاف ایرانی زمین کے استعمال پر آرمی چیف کا مؤقف پاکستانی قوم کی جرأت مندانہ ترجمانی ہے۔ سیدمحمدکفیل بخاری نے مطالبہ کیاکہ لاہوردھماکہ کے حقیقی مجرموں کو گرفتارکرکے انہیں کیفرکردارتک پہنچایاجائے۔لاہوردھماکہ نے پاکستانی عوام کے دلوں کو زخمی کردیاہے ۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ تخریبی کارروائیوں میں ملوث قادیانی عنصر پر بھی مسلسل کڑی نظررکھیں اورنیشنل ایکشن پروگرام کا دائرہ چناب نگر تک بڑھایاجائے۔تاکہ آستین کے سانپوں کے مذموم عزائم بے نقاب ہوسکیں۔پیشتر ازیں سیدمحمدکفیل بخاری نے31؍مارچ کو خانقاہ سراجیہ کندیاں شریف میں ختم بخاری کی تقریب سے خطاب کیااوروہاں سے چکڑالہ ،ضلع میانوالی تشریف لے گئے،جہاں رات کو قیام کیااور مجلس احراراسلام کے کارکنوں سے مشاورت اورخطاب کیا،ان کے ہمراہ مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمحمدعمرفاروق اورمجلس احراراسلام ضلع گجرات کے رہنماحافظ ضیاء اﷲ ہاشمی بھی تھے۔یکم اپریل کوسیدمحمدکفیل بخاری نے مسجدسیدنا ابوبکر صدیق تلہ گنگ میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کیااورمجلس احراراسلام تلہ گنگ کے نائب صدرماسٹر حاجی غلام یٰسین رحمہ اﷲ کی وفات پر ان کے فرزندپروفیسر محمدصابراورممتازکاروباری شخصیت حاجی عبدالقیوم غلہ منڈی کی اہلیہ کی وفات پر اُن کی رہائش گاہ پر اُن کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت بھی کیا۔
تحفظ ختم نبوت کیلئے اُسوۂ صدیقیؓ مشعل راہ ہے:مجلس احرار
(ملتان ،یکم اپریل)مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت سمیت مختلف دینی جماعتوں نے گزشتہ روز ملک بھر میں خلیفۂ بلافصل سید نا ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا یوم وفات منایا، اُن کی سیرت اور دورِ خلافت پر روشنی ڈالی ،قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری ،عبداللطیف خالد چیمہ ، سید محمد کفیل بخاری ،قاری محمد یوسف احرار ، مولانا محمد مغیرہ ، مولانا تنویر الحسن ،مفتی عطاء الرحمن قریشی اوردیگر رہنماؤں نے مختلف مقامات پر کہاکہ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اﷲ عنہ کے دورِ خلافت میں اسلامی حکومت اپنی کمال انتہاؤں کو پہنچی ہوئی تھی،سید عطاء المہیمن بخاری نے کہاکہ جناب ِنبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے 17 نمازیں حضرت ابو بکر صدیق رضی اﷲ عنہ کے پیچھے پڑھیں، حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ عنہ نے فتنہ ارتداد مسیلمہ کذاب کا قلع قمع کرکے یہ ثابت کردیا کہ جھوٹی نبوت کے دعویدار کو اسلامی ریاست میں قبول نہیں کیا جاسکتا،عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ سانحۂ گُلشن اقبال لاہور کے اصل ذمہ داران کو عبرت کا نشان بنایا جائے اور سرکاری ادارے ماورائے قانون و عدالت اقدامات کرکے لوگوں میں اشتعال کا باعث نہ بنیں، سید محمد کفیل بخاری نے کہاکہ وفاق المدارسُ الاحرار ،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جملہ مطالبات کی حمایت کرتاہے ، انہوں نے کہاکہ استحکام پاکستان اور استحکامِ مدارسِ دینیہ کے دونوں عنوانات ہم سے تقاضا کرتے ہیں کہ ہم دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں، مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے مبلغین مولانا محمد مغیرہ، مولانا تنویر الحسن ، حافظ ضیاء اﷲ ھاشمی نے کہاکہ دہشت گردی کو مدارسِ دینیہ سے نہ جوڑا جائے ،مساجد و مدارس علم کے مراکز ہیں ، علم اور دہشت گردی دونوں ایک دوسرے کی ضد ہیں ، مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے بتایا ہے کہ مرکزی دفتر میں آمدہ اطلاعات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی اپیل پر سانحۂ لاہورکے سلسلہ میں یوم دعا اور یوم استحکام پاکستان و تحفظ مدارس دینیہ منایا گیا ہے۔ جس میں دہشت گردی سے نفرت کا اظہار کیا گیا اور وطن اور مسلمانانِ اسلام کے لیے دعائیں کی گئیں ، علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات سے کوئی غرض نہیں کے دھرنا کامیاب ہوا ہے یا ناکام۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں تو صرف اس سے سروکار ہے کہ تحفظِ ناموسِ رسالت صلی اﷲ علیہ وسلم کے لیے بنائے گئے قوانین من وعن باقی رہیں اور عدالتوں نے توہین رسالت کے جن مرتکبین کو سزائیں سنائی ہیں۔ اُن پر عمل درآمد کیا جائے اور عاشقانِ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کو نہ ستایا جائے، انہوں نے کہاکہ قادیانی گروہ فتنہ انگیزی کو ہوا دے رہاہے اور قادیانی کائنات کے بد ترین گستاخانِ رسول ہیں ۔
دہشت گردی ماورائے قانون اقدامات سے ختم نہیں ہوسکتی:قائداحرار
(لاہور،2؍اپریل)مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری نے کہا ہے کہ دنیا میں پھیلی بدا منی، دہشت گردی سمیت ہمارے جملہ مسائل کا واحد حل یہ ہے کہ ہم پیغمبرِامن صلی اﷲ علیہ وسلم کی تعلیمات کو اپنانے والے بن جائیں ،انہوں نے کہا کہ سانحہ گلشن اقبال لاہور دہشت گردی کی بدترین مثال ہے اور یہ سانحہ اس بات کا بھی پتہ دیتا ہے کہ ملک میں کوئی شخص بھی محفوظ نہیں ،انہوں نے کہا کہ مجلس احراراسلام پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے اور ہم کہتے ہیں کہ دہشت گردی کو دہشت گردی اور ماورائے قانون اقدامات سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ اس کو ختم کرنے کے لئے اس کے اصل عوامل ومحرکات کا پتہ چلانا ضروری ہے ، ان خیالات کااظہارانہوں نے ملتان سے لاہور آتے ہوئے چیچہ وطنی کے احرارزونل آفس میں علماء کرام اور احرارکارکنوں سے بات چیت میں کیا۔ مجلس احراراسلام لاہور کی پریس ریلیز کے مطابق قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری آج(اتوار)بعد نماز مغرب دفتر مرکزیہ نیومسلم ٹاؤن لاہور میں درس قرآن کریم دیں گے اور مجلس ذکر بھی ہوگی،مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری بھی گزشتہ روز لاہور پہنچ گئے اور دفتر مرکزیہ میں تنظیمی امور کاجائزہ لیا ،دریں اثناء مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ آج شام لاہور پہنچیں گے اور رات کو کراچی کے دوروزہ تبلیغی وتنظیمی دورے پر روانہ ہوجائیں گے ،واضح رہے کہ مجلس احراراسلام پاکستان کی جدید رکنیت ومعانت سازی یکم اپریل سے ملک بھر میں شروع ہوچکی ہے ،مجلس کے سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے بتایا کہ مرکزی رہنماو مبلغین ملک میں جدید رکنیت ومعاونت سازی کو آگے بڑھانے کے لئے دورے کررہے ہیں ۔
ہماراایٹمی پروگرام قادیانی یہودی لابی کو کھٹکتا ہے:عبداللطیف چیمہ
(لاہور،03؍اپریل)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے امریکی صدر اوباما کے اس بیان کہ ’’ڈرون حملوں میں بے گناہ بھی مارے گئے‘‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اوباما اور عالمی اتحاد بتائے کہ ان بے گناہوں کا قصور کیا تھا اور بے گناہ مارے گئے انسانوں کا ذمہ دار کون ہے؟۔کراچی روانگی سے قبل مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے۔ اسلامی تعلیمات میں کسی بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے اور یہاں تو حال یہ ہے کہ شعوری طور پر بے گناہوں کو مارنے کے بعد کہا یہ جارہا ہے کہ ڈرون حملوں میں بے گناہ بھی مارے گئے ،انہوں نے کہا کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہونے والی عالمی جوہری کانفرنس میں ایٹمی توانائی کے مسئلے پر اپنی غیر جانبداری کو واضح نہیں کیا گیااور ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا ایٹمی پروگرام اپنی سلامتی اور پر امن مقاصد کے لئے ہے جبکہ عالمی استعمار ،یہودی اور قادیانی گروہ کو ہمارانیو کلیئر ایٹمی پروگرام کھٹکتا ہے ،انہوں نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمدشاہ کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے کہ ’’داڑھی سنت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم ہے ،ہرداڑھی والا دہشت گرد نہیں۔ ‘‘ا نہوں نے کہا کہ کوئی داڑھی والا دہشت گرد نہیں ہوتا البتہ بعض دہشت گردوں ،ڈاکوؤں اور راہزنو ں نے داڑھی رکھ لی ہے ،انہوں نے کہا کہ آج کے دن ذوالفقار علی بھٹو کی برسی منانے والوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بھٹو مرحوم کے تحفط ختم نبوت کے کردار کو بھی زندہ کریں اور یاد رکھیں کہ 7ستمبر1974ء کو پاکستان کی پارلیمنٹ میں لاہوری وقادیانی مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت بھٹو مرحوم کے دور میں ہی قراردیا تھا ۔علاوہ ازیں مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب ناظم قاری محمد یوسف احرارنے گزشتہ روز بعد نماز مغرب دفتر مرکزیہ نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں درس دیا اور اصلاحی بیان کیا۔
عقیدہ ختم نبوت اتحاد ِاُمت کی علامت ہے:ناظم اعلیٰ
(کراچی،04؍اپریل )مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ قرآن پاک کو پڑھنا،اس پر عمل کرنا اور پھر قرآن پاک کے دیے ہوئے نظام حیات کے نفاذ کی پرامن جدوجہد کو منظم کرنا ہر مسلمان پرلازم ہے ،وہ گزشتہ روز مدرسہ عربیہ سیف الاسلام (کھنڈوگوٹھ)نارتھ ناظم آباد کراچی میں طلباء ،اساتذہ اور علماء کرام کے ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ جناب نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی محبت دین کی بنیاد ہے۔ فتنوں کے اس دور میں دینی تعلیم اور دینی اداروں کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ 4؍اپریل کو بھٹو مرحوم کی برسی منانے والے بھٹو کے تحفظ ختم نبوت کے کردار کو فراموش کررہے ہیں ،حالانکہ بھٹو مرحوم کے دور میں ہی پارلیمنٹ میں لاہوری وقادیانی مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردیا گیا تھا ،انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی کے آخری ایام اسیری میں ذوالفقار علی بھٹو مرحوم نے اڈیالہ جیل میں اپنے نگران کرنل رفیع الدین سے کہا تھا کہ ’’قادیانی پاکستان میں وہی مرتبہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جو یہودیوں کو امریکہ میں حاصل ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ امریکہ اور عالمی اتحاد کی طرف سے مسلمانوں پر ظلم ڈھایا جارہا ہے اور ہمارا عقیدہ اور ہماراکلچر عالمی دہشت گردی کی زد میں ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں عقیدے اور کلچر کی بقاء کے لئے قرآنی وآسمانی تعلیمات کی طرف رجوع کرنا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ مرزا غلام احمد قادیانی کے ماننے والے اسلاماً،شرعاً اورقانوناًدائرہ اسلام سے خارج ہیں لیکن قادیانی اپنے آپ کو مسلمان اور دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کو کافر کہتے ہیں ،قانون نافذ کرنے والے ادارے اس دہشت گردی کا نوٹس نہیں لے رہے ،انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اتحاد امت کی علامت ہے اسی پر قوم پھر متحد ہوسکتی ہے ،اس موقع پر قاری شیر علی قادری ،محمد شفیع الرحمن احرار،مفتی تاج الدین،قاری کرامت علی،مولانا عبد الغفور مظفر گڑھی اور دیگر حضرات بھی موجود تھے۔
ملکی خزانے لوٹنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں:عبداللطیف
(کراچی،05؍اپریل)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ مغربی تہذیب وثقافت نے تعلیم کو خدا شناسی کی بجائے محض تلاشِ رزق کا ذریعہ بنا کے رکھ دیا ہے اور دہشت گردی کو شدت پسندی اور جدت پسندی نے پروان چڑھایا ہے ،وہ گزشتہ روز جامع عائشہ صدیقہؓ اور عربین اسلامک پبلک اکیڈمی میٹروول کراچی کی تقریب تقسیم اسناد وانعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ،اس موقع پر48طلباء وطالبات کو اسناد وانعامات اور شیلڈز سے نوازا گیا،مولانا امان اﷲ،،مولانا ساجد محمود ،مولانا محمد احتشام الحق معاویہ،مولانا فیض احمد ربانی،مولانا مشتاق احمد عباسی،مولانا عبدالغفور مظفر گڑھی،مولانا مقصود احمدعباسی،قاری اﷲ دتہ،قاری علی شیر قادری،مشہور تاجر بھائی محمد زبیراور دیگر حضرات بھی بطور مہمانان شریک تھے،جبکہ میزبانی کے فرائض مفتی عطاء الرحمن قریشی امیر مجلس احراراسلام سندھ اور مصطفیٰ طارق قریشی نے انجام دیئے۔ عبد اللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ اسلام عصری تعلیم کا ہرگز مخالف نہیں اور نہ ہی فنون حاصل کرنے سے روکتا ہے بلکہ رزق حلال کے لئے فنون کے حصول پر زور دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم موت کے بعد آنے والی دائمی زندگی کی بھی ضرورت ہے، اس لئے وحی الٰہی کی رہنمائی کے بغیر زندگی کا کوئی ساتصوربھی محض دھوکہ اور حماقت ہے ،انہوں نے کہا کہ کرپشن ،اقرباء پروری،قتل وغارت گردی،ہوس اقتدار اور ملکی وقومی خزانے کی لوٹ مار اور وطن سے غداری مذہبی طبقات نہیں بلکہ یونیورسٹیوں سے پڑھے سیاستدان اور ان کے ووٹرز کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمارا سوال ہے کہ بے حیائی اور عصمت فروشی کے اڈے بنانے کے لائسنس حکومت نے دیئے یا کہ دینی مدارس نے؟انہوں نے کہا کہ دینی طبقہ تو فتنوں اور افراتفری کے اس دور میں بھی دینی تعلیمات کے تسلسل کو باقی رکھے ہوئے ہے اور ضروریات دین کے لئے قوم کی رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت پاک فوج کررہی ہے جبکہ وطن عزیز کی اسلامی شناخت اور نظریاتی سرحدوں کا دفاع دینی مدارس اور دینی جماعتیں کررہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ دین اسلام اعتدال کا نام ہے ،شدت پسندی اور جدت پسندی نے قوم کو انتشار وافتراق اور دہشت گردی اور بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا ،انہوں نے کہا کہ اقتدار کی بیساکھیوں کے سہارے پر قومی وملکی خزانے لوٹنے والوں اور بیرونی ایجنڈا پورا کرنے والوں کے دن قریب آچکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت سے نئی نسل کو روشناس کرانے کے لئے تعلیمی اداروں کو اپنا کردارادا کرنا چاہئے ،اس موقع پر ادارے کے طلباء وطالبات نے بھی پروگرام میں حصہ لیا۔بعدازاں عبداللطیف خالد چیمہ نے مجلس احراراسلام سند ھ کے امیر مفتی عطاء الرحمن قریشی کی صدارت میں منعقدہ احرارکارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو مرحوم نے قوم کو متفقہ آئین دیا تھا جس میں درج ہے کہ کوئی غیر مسلم پاکستان کا صدریا وزیراعظم نہیں بن سکتا،لیکن پیپلزپارٹی کے موجودہ چیئر مین اور بھٹو مرحوم کے نواسے جناب بلاول زرداری بھٹوفرمارہے ہیں کہ ’’کوئی غیر مسلم پاکستان کا صدر کیوں نہیں بن سکتا؟‘‘۔اس پر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ 1973ء کے متفقہ آئین کو متنازع بنانے والے دراصل قادیانیوں کو مسلمانوں کی صفوں میں لانا چاہتے ہیں ،لیکن وہ اس کا خیال دل سے نکال دیں ،عبداللطیف خالد چیمہ نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ جماعت کی نئی رکنیت ومعاونت سازی کو تیز کریں اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی آئینی اور پر امن جدوجہد کو ملکی وعالمی سطح پر پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں،انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کا نکتہ وجۂ اتحاد ہے ،شہید ناموس رسالت ممتاز قادری کے مقدس خون کے صدقے اس کی خوشبوئیں دنیا میں پھیلیں گی اور دنیا جنابِ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے گستاخوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔بعدازاں وہ لاہور روانہ ہوگئے۔
مالیاتی بدعنوانوں کا احتساب کیاجائے:عبداللطیف چیمہ
(لاہور،06؍اپریل)مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے پانامہ لیکس کے انکشافات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکمرانوں ،سیاستدانوں اور سیاسی اشرافیہ کے بیرون ملک خوف ناک اثاثوں سے متعلق حیران کن تفصیلات سامنے آئی ہیں جن پر بہت لے دے ہورہا ہے ،کراچی کے دورے سے واپسی پر چیچہ وطنی روانگی سے قبل مرکزی دفتر احرارنیو مسلم ٹاؤن لاہور میں کارکنوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اس صورت حال پر ہم صرف اتنا کہنا چاہتے ہیں کہ اس کی زد میں جدیدتعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کے اعلیٰ تعلیم یافتہ عزت مآب شخصیات اور رولنگ کلاس آئی ہے یا کسی دینی مدرسے اور جامعہ کا فارغ التحصیل عالم دین بھی ہے؟،انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف سے خیبر پختونخواہ اور پنجاب حکومت کی طرف سے تحفظ حقوق نسواں بل کو مسترد کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن وسنت سے متصادم قانون سازی ہرحال میں واپس لی جائے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق قانون سازی کی جائے ،انہوں نے کہا کہ1973ء کا آئین بھی تقاضا کرتا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے ذریعے غیر اسلامی قانون سازی ختم کی جائے اور لوگوں کو اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے مواقع مہیا کئے جائیں۔
تبلیغی جماعت کیخلاف قادیانی ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں:میاں اویس
(لاہور07؍اپریل) مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے کہاہے کہ تبلیغی جماعت، اسلام کی دعوت کے لئے ایک پُر امن بین الاقوامی جماعت ہے جبکہ قادیانی بین الاقوامی سطح پر تبلیغی جماعت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور مختلف ممالک میں تبلیغی جماعت پر دہشت گرد ہونے کا مکروہ پروپیگنڈہ کر کے پابندیاں لگوانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔میاں محمد اویس نے ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ قادیانی جماعت نے چند روز قبل پاکستانی تبلیغی جماعت کے جن 17مسلم ارکان کو القاعدہ کے دہشت گرد قرار دے کر گرفتار کرا یا تھا۔انہیں افریقی ملک گھانا کے حکام نے تحقیقات کے بعد رہا کر دیا ہے۔
حضرت امیر شریعت ؒکے دامادپروفیسر سید وکیل بخاریؒ انتقال کرگئے
ملتان میں سپردخاک،ملک وبیرون ملک سے تعزیت کا سلسلہ جاری
( ملتان ،16ٰٰ؍اپریل) حضرت امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمہ اﷲ کے داماد ،حضرت سیدعطاء المومن بخاری وحضرت پیرجی سیدعطاء المہیمن بخاری کے بہنوئی اورسیدمحمدکفیل بخاری کے والدماجد،ممتاز ماہر تعلیم حضرت حافظ پروفیسر سید محمد وکیل شاہ بخاری رحمہ اﷲ طویل علالت کے بعد ملتان میں انتقال کرگئے ۔اُن کی نماز جنازہ 17؍اپریل کو صبح 6:45 پر ابدالی مسجد ملتان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مرحوم کے بڑے فرزند حافظ سید محمد کفیل بخاری نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں قائد احرار مولانا سید عطاء المہیمن بخاری ، مولانا سید عطاء المومن بخاری، حافظ سید محمد معاویہ بخاری، خانقاہ سراجیہ کے سجادہ نشین حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد، مجلس احرار اسلام کے ناظم اعلی عبد اللطیف خالد چیمہ ، حضرت مولانا پیر ناصر الدین خان خاکوانی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ مولانا عزیز الرحمن جالندھری، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، جمعیت علماء اسلام ملتان کے امیر حافظ محمد عمر شیخ، جامعہ قاسم العلوم کے شیخ الحدیث مولانا محمد اکبر، نائب مہتمم حضرت مولانا قاری محمد طاسین، حکیم حافظ محمد طارق، جامعہ خیر المدارس ملتان کے مولانا محمد ازہر، مولانا محمد عابد، مولانا عبد المنان، مولانا احمد حنیف جالندھری، علماء کونسل پاکستان کے چیئر میں قاری منظور احمد طاہر، جامع فتحیہ لاہور کے مولانا عبد اﷲ مدنی، مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر ملک محمد یوسف، میاں محمد اویس، مولانا محمد مغیرہ، ڈاکٹر عمر فاروق احرار، مولانا تنویر الحسن، قاری محمد یوسف احرار، قاری ظہورالر حیم عثمانی، مولانا فقیر اﷲ ،حافظ ضیاء اﷲ ہاشمی سمیت ملک بھر سے علماء کرام دینی رہنماؤں، پروفیسرز، احرار کارکنوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مدرس مسجد الحرام مکہ مکرمہ حضرت مولانا محمد مکی حجازی، جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، حافظ حسین احمد، سابق صدر پاکستان جناب محمد رفیق تارڑ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر حضرت مولانا خواجہ عزیز احمد (خانقاہ سراجیہ)، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ قاری محمد حنیف جالندھری، حضرت مولانا مجاہد الحسینی، وفاق المدارس کے جنوبی پنجاب کے مسؤل حضرت مولانا زبیر احمد صدیقی، ختم نبوت اکیڈمی لندن کے ناظم مولانا سہیل باوا، مولانا فاروق احمد (یو کے)، جمعیت علماء اسلام پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حبیب اﷲ چیمہ، مجلس احرار کے نائب امیر پروفیسر خالد شبیر احمد، مولانا سلطان محمود ضیاء، جامعہ رشیدیہ ساہیوال کے ناظم قاری سعید ابن شہید، قاری بشیر احمد رحیمی نے مرحوم کے پسماندگان سے فون پر اور دارِ بنی ہاشم میں ملاقات کر کے اظہار تعزیت کیااور حافظ پروفیسر سید محمد وکیل شاہ بخاری مرحوم کی دینی وتعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے ساؤتھ افریقہ سے مرحوم کے فرزند سید محمدکفیل بخاری سے فون پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب میرے والد مولانا مفتی محمودؒ کے قریبی دوستوں میں سے تھے۔ان کی دعائیں ہمیشہ میرے شامل حال رہیں۔دینی حلقوں میں ان کا بہت احترام تھا۔ ہم ایک بزرگ شخصیت سے محروم ہوگئے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ قاری محمد حنیف جالندھری اور سابق صدر محمد رفیق تارڑ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ حضرت امیر شریعتؒ کی نشا نی تھے۔ ان کے علاوہ ماہنامہ وفاق المدارس کے مدیر مولانا محمد احمد حافظ ودیگر نے بھی اظہار تعزیت کیا۔ مختلف اکابر علماء اور دینی رہنماؤں نے کہا ہے کہ مرحوم ایک بلند صفت صاحبِ نسبت انسان تھے اور انہوں نے اِستغناء ،قناعت اور سادگی کے ساتھ عمر گزاری۔ انہوں نے اپنی طویل تدریسی زندگی انتہائی ایمان داری اور شب و روز محنت کے ساتھ بسر کی۔ وہ بے ضرر انسان تھے اور تقویٰ کے اعلیٰ معیار کی روایت کو قائم رکھے ہوئے تھے۔حضرت حافظ سید محمد وکیل شاہ بخاری نے پسماندگان میں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں چھوڑیں۔ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور اپنے جوار ِرحمت میں جگہ عطاء فرمائیں ۔
فوجیوں کی برطرفی احتساب کی طرف پہلاتعریفی قدم ہے: محمد اویس
(لاہور22؍اپریل) مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے 11حاضر سروس فوجی افسران کو کرپشن کی وجہ سے فارغ کر کے بلا تفریق احتساب کا آغاز کر دیا ہے،جوکہ وطن اور قوم کے لئے نیک شگون ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے یہ میسج سامنے آ رہا ہے کہ دعووں کو سچ ثابت کرنے کے لئے گھر سے آغاز کرنا پڑتا ہے،انہوں نے کہا کہ اب واضح ہو جائے گا کہ اشرافیہ میں سے کس کس کا دامن صاف ہے اور کون کون محض دعوے ہی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک پر ریاست کی رٹ نظر آنی چاہیے
ملک بھرمیں یومِ امتناعِ قادیانیت ایکٹ منایاگیا
(لاہور،26؍اپریل)32 سال قبل صدر محمد ضیاء الحق مرحوم نے 26 ؍اپریل 1984ء کو قادیانیوں کو اسلامی شعائر کے استعمال سے قانوناً روکنے کے لیے ’’امتناع قادیانیت آرڈنینس ‘‘جاری کیا جو بعد میں تعزیرات پاکستان کا حصہ بنا۔ اِسی مناسبت سے آج ملک بھر میں ’’یوم ِ امتناع قادیانیت ایکٹ‘‘ منایا گیا ۔مجلس احرارا سلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، سید محمد کفیل بخاری ،مولانامحمد مغیرہ اور دیگر رہنماؤں نے امتناع قادیانیت ایکٹ کے اِجراء کی تفصیلات پر روشنی ڈالی ، مختلف مقامات پر مقررین نے کہاکہ اسلامی شعائر اور اسلامی علامات کو توہین سے بچانے کے لیے 1984 ء میں حضرت خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کی قیادت میں تحریک چلی اور صدر ضیاء الحق مرحوم نے امتناع قادیانیت ایکٹ جاری کیا۔جس کے نتیجے میں قادیانی سربراہ مرزا طاہر احمد لندن فرار ہوگیا ، تحریک ختم نبوت کے رہنماؤں نے کہاکہ امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد نہ ہونے سے مسائل کھڑے ہو رہے ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحفظ ختم بنوت کے قوانین پر عمل درآمد کرایا جائے اور قادیانیوں کو قانون کا پابند بنایا جائے ،اِن رہنماؤں نے یہ بھی کہاکہ چناب نگر (ربوہ)میں ریاستی رٹ قائم کی جائے اور قادیانی عدالتوں کا خاتمہ کیا جائے ۔
سیاستِ معاویہؓ اہلِ سیاست کیلئے مشعل راہ ہے:قائداحرار
(لاہور30؍اپریل)جنا ب ِنبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے برادر نسبتی، کاتب وحی ،خلیفۂ راشد ششم، سید نا حضرت امیر معاویہ رضی اﷲ عنہ کا یومِ وفات ملک بھر میں عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ،مجلس احراراسلام پاکستان ،تحفظ ختم نبوت ،مجلس خدام صحابہؓ اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں سیدنا امیر معاویہ ؓ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اجتماعات اور اجلاس منعقد ہوئے۔ جن میں پہلے اسلامی بیڑے کے بانی سیدنامعاویہؓ کے سیرت و فضائل پر روشنی ڈالی گئی،مجلس احراراسلام کستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری ،نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،قاری محمد یوسف احرار،مولانا محمد مغیرہ،میاں محمد اویس،مولانا تنویر الحسن نقوی،پیرمولاناابوذرغفاری،حافظ محمد اسماعیل ،قاری محمد اصغر عثمانی،مفتی عطاء الرحمن قریشی اور دیگر رہنماؤں نے مختلف مقامات پر اپنے بیانات وخطابات میں کہا ہے کہ جنابِ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے ارشادِ گرامی کی روشنی میں تمام کے تمام حضرات صحابہ کرامؓ جنتی اور بخشے ہوئے ہیں اور ہرہر ایک صحابی کی پیروری سیدھی جنت میں لے جائیگی۔سید عطاء المہیمن بخاری نے کہا کہ حضرات صحابہ کرامؓ جناب نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی تیارکردہ پہلی ٹیم ہے۔ آج کے گھمبیر حالات میں سید نا معاویہؓ کااندازِ سیاست اور اُن کی طرز ِحکمرانی ہمیں مشکلات سے نکلنے کے گر بتاتی ہے ،انہوں نے کہا کہ نظام ِخلافتِ صحابہؒ نافذ کئے بغیر ملک میں امن وچین اور سکون نصیب نہیں ہوسکتا ،انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ صحابہ ؒکے طرز زِندگی اور طرزِ حکمرانی کو اپنایا جائے اور نافذ بھی کیا جائے ۔
قادیانیوں کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنا ضروری ہے: مولانا حبیب الرحمن
(لدھیانہ،انڈیا۔30؍اپریل،مولاناعثمان لدھیانوی سے)مجلس احرار اسلام ہندکے امیرمولانا حبیب الرحمن لدھیانوی نے دفتراحرار میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں دین اسلام کو اسلام مخالف طاقتوں سے زیادہ مرتدین اور منافقین سے محفوظ کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ عناصر اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اور ملت اسلامیہ میں داخل ہوکر مسلمانوں کو بدنام کرنا چاہتے ہیں ، مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے کہا کہ قادیانیت کی فتنہ انگیزیوں سے تمام اہل علم آگاہ ہیں لیکن ضروری یہ ہے کہ علماء کرام اور دانشوارانِ قوم قادیانی فتنہ سے مسلمانوں اور تمام ہم وطنوں کو وقتاً فوقتاً آگاہ کرتے رہا کریں۔ تاکہ کوئی آدمی ان ظالموں کے دام فریب میں آکر اپنی دنیا اور آخرت خراب نہ کرے ، انہوں نے کہا کہ قادیانی جنگ آزادی کے غدار ہیں اور آج بھی ان میں ملک مخالف عناصر موجود ہیں جو کہ دیس میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث ہیں ، انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت خاموش تماشائی نہ بنے بلکہ اپنی آنکھیں کھلی رکھے ، انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ہر ایک مسلمان کو آقا صلی اﷲ علیہ وسلم سے اپنی جان سے زیادہ پیار ہے اور یہی وہ جذبۂ عشق ہے جس نے آج تک تاجِ ختم نبوت پر ڈاکہ زنی کرنے والے تمام کذابو ں کو جہنم کا راستہ دکھا یا ہے، فرزندانِ اسلام کبھی بھی تخریب کاروں اور منافقین کی سازشوں سے نہیں گھبراتے لیکن ان عناصر پر نگاہ رکھنا اور ان کا رَد کرنا اہل ایمان کا فرض ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.