تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اخبارختم نبوت

ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے:مولانا اﷲ وسایا
(لاہور،خصوصی رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ سبزہ زار لاہور کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد فاطمۃ الزہرا، جے بلاک لاہور میں جمعیۃ علماء اسلام ضلع لاہور کے امیر مولانا محب النبی کے زیر صدارت منعقد ہوئی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا اﷲ وسایا نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری اور مذہبی فریضہ ہے۔ تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے جذبہ صدیقی سے سرشار ہو کر میدان عمل مین نکلنا ہوگا قوم اور حکمرانوں کو اس بات سے آگاہ رہنا چاہیے کہ قادیانی اسلام، مسلمان اور پاکستان کے لیے یہودوہنود سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ کانفرنس میں متعدد دینی ومقتدر شخصیات نے شرکت کی اور خطاب کیا۔(روزنامہ ’’اوصاف‘‘،اسلام آباد۔05؍اپریل 2016ء)
قادیانی اسلا م قبول کرلیں ،سینے سے لگالیں گے:مولانا عبدالحفیظ مکی
لاہور (سپیشل رپورٹر ) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ نے تمام قادیانیوں کو دعوت اسلام دیتے ہوئے کہا کہ ہم قادیانیوں کے دشمن نہیں ’خیر خواہ ہیں ۔ قادیانی سوا صدی سے گمراہی کی دلدل میں پھنسے قادیانی اسلام کے دامن رحمت میں آجائیں انہیں سینے سے لگائیں گے ۔ حکومت قادیانیوں کے حوالے سے 1973کے آئین اور1984 کے امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عمل درآمد کرائے ایوان اقبال لاہور میں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام 5ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی صدارت انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر مولانا عبدالحفیظ مکی نے کی ۔اس موقع پر 40خاندانوں کے افراد نے قادیانیت سے تائب ہوکر اسلام قبول کر لیا۔علماء اکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمع رسالت کے پروانے 1953’1974’اور1984کی طرح ختم نبوت کا تحفظ کرنے کیلئے پر جوش ہیں۔اس موقع پر قراردادوں میں کہا گیا ہے کہ قومی شنا ختی کارڈ میں اقلیتوں کا خانہ بھی رکھا جائے ۔دستور پاکستان کی اسلامی دفعات عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے بارے میں دستوری فیصلوں کی پاسداری کرتے ہوئے موجودہ حکومتی طرز عمل پر نظر ثانی کی جائے اور دینی قوتوں کو اعتماد میں لیکر پاکستان کے اسلامی تشخص اور امت مسلمہ کے عقائد و روایت کا تحفظ کیاجائے ۔
(روزنامہ ’’نوائے وقت‘‘،لاہور۔10؍اپریل2016ء)
ختم نبوت پر حملہ اسلام کے مرکز پر حملہ ہے:شبان ختم نبوت
(اٹک13؍اپریل)عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کا تحفظ پرمسلمان کااوّلین فریضہ اور دونوں جہانوں کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔ زندگی کے تمام طبقات ختم نبوت کے تحفظ کے لئے اپنا کرداراداکریں شبان ختم نبوت اٹک کے زیراہتمام مقررین کا خطاب تفصیلات کے مطابق شبان ختم نبوت اٹک کے زیراہتمام حبیب ریسٹورنٹ میں صحافیوں اور وکلاء کے لئے ختم نبوت سیشن کا اہتمام کیاگیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم تبلیغ شبان ختم نبوت مولانا منیراحمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپﷺنے ختم نبوت کے دفاع کرنے والوں کے لئے اپنی زندگی میں بشارت دیتے ہوئے فرمایاکہ وہ دنیاوآخرت کی فلاح کو پاگئے۔ ختم نبوت پر حملہ اسلام کے مرکز پر حملہ ہے۔ اس موقع پر مولاناشفیع الرحمان ،مولانامفتی طاہر ،مولناانیس شاہ سمیت صحافیوں وکلاء کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔
http://www.myattockcity.com/

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.