تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قادیانی دنیا

ایک ہی خاندان کے 18 افراد کا قبول اسلام
(سیالکوٹ،11؍اپریل )قلعہ کالر والا میں ایک ہی خاندان کے اٹھارہ افراد قادیانیت چھوڑ کر محمد عربی صلی اﷲ علیہ والہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو گئے اورعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سیالکوٹ کے مبلغ مولانا فقیر اﷲ اختر کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا۔(احرارنیوز)
آزادکشمیر میں 8قادیانی حلقہ اسلام میں داخل
(ڈڈیال،آزادکشمیر 16؍اپریل مقصود کشمیری سے ) کوٹلی کے نواحی علاقہ گوئی میں ایک قادیانی خاندان نے قادیانیت سے تائب ہو کر اسلام قبول کر لیا عاطف آصف اپنی بیوی ،چار بیٹیوں اور دو بیٹوں سمیت قادیانیت ترک کرکے دامنِ مصطفی ﷺسے وابستہ ہو گئے تحریک تحفظ ختم نبوت آزادکشمیر کے صدر قاری عبد الوحید قاسمی اور دیگر رہنماؤں کی نومسلم خاندان کو قبولِ اسلام پر مبارکباد اور دین اسلام پر استقامت کی دعا۔
ضلع اٹک میں قادیانی خاندان کا قبولِ اسلام
(پنڈی گھیب،20؍اپریل)ضلع اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب کے گاؤں کسراں کے دوقادیانی بھائیوں اسدخضراورحارث خضرنے اپنی والدہ خالدہ بی بی کے ہمراہ قادیانیت ترک کرکے پیر سعادت علی شاہ سجادہ نشین چورہ شریف کے ہاتھ پر مرکزی جامع مسجدغوثیہ میں اسلام قبول کرلیا۔علاقہ بھر کے علماء،سیاسی شخصیات اورمسلمان عوام نے نومسلموں کو دائرۂ اسلام میں شمولیت پر مبارک باد دی ہے اوراُن کے لیے استقامت کی دعاکی ہے۔
http://fatehjangcity.com))

٭……٭……٭

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.