تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اخبارختم نبوت

ہانگ کانگ میں ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد
(دیوبند،انڈیا۔3؍مئی ،پ ر)اقراء فاونڈیشن ہانگ کانگ کے زیر اہتمام یکم مئی 2016ء بروز اتوار کو ختم نبوت کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہندوستان سے مولانا شاہ عالم گورکھپوری نائب ناظم کل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت دارالعلوم دیوبند اورپاکستان سے مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مفتی محمد ارشد، مفتی شعیب سمیت دیگر علماء نے بھی شرکت کی۔ تمام حضرات نے ختم نبوت کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔پاکستان و ہندوستان سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس کانفرنس میں بھر پور شرکت کی۔ اس کانفرنس کی مکمل کوریج براہ راست میسیج ٹی وی سے کی گئی ،جسے پوری دنیا میں دیکھاگیا۔
http://webcache.googleusercontent.com/))
چارسدہ: قادیانی ارتدادی سرگرمیاں تشویشناک ہیں:مولانا وسیع اﷲ
چارسدہ (جنرل رپورٹر،03مئی)چارسدہ میں قادیانیوں کی ارتدادی سرگرمیاں لمحۂ فکریہ ہے ۔ امت محمدی ﷺ کے پیروکار قادیانیت کے سرکوبی اور تعاقب کیلئے کمر بستہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار شبان ختم نبوت کے نائب صوبائی امیر مولانا وسیع اﷲ نے چارسدہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چارسدہ میں قادیانیت کے پرچار کیلئے سرگرم شیطانی گروہ کو بے نقاب کیا جائے گا۔علاقہ شابڑہ میں قادیانیوں کی تبلیغی اور ارتدادی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو انتظامیہ لگام دے،کیونکہ قانون کا عملی نفاذ حکومت کاکام ہے۔حکومت 1973کے آئین کے مطابق قادیانیوں کی تبلیغی اور ارتدادی سرگرمیوں پر پابندی لگائے ۔اس موقع پر مولانا محبوب علی ، مولانا عرش اﷲ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرزا غلام احمد قادیانی نے اسلام دشمن قوتوں کے ایماء پر اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف سازشوں کو جنم دے کر اپنی خباثت کا اظہار کیا ہے ، لیکن امت مسلمہ کسی بھی سازش کے مقابلے کیلئے تیار ہے ۔ اس موقع پر مظاہرین نے قادیانیت کے خلاف اور شان رسالت میں نعرے لگائیں ۔
(http://cujnews.com/bizglow/2016/05/03/3147/)
عقیدۂ ختم نبوت اسلام کی خشت ِاول ہے:مولانا اﷲ وسایا
لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ قصورپورہ کے زیراہتمام 10ویں سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس پیر رضوان نفیس کی صدارت میں منعقد ہوئی۔کانفرنس میں مولانا اﷲ وسایا،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا عزیزالرحمن ثانی ودیگر نے شرکت کی۔ مولانااﷲ وسایا نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام میں خشت ِاول کی حیثیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ واقعہ معراج حضور اقدسﷺ کا عظیم معجزہ ہے۔ جس طریقے پر توحید،ختم نبوت قیامت پر ایمان رکھنا ضروری ہے اسی طرح معراج جسمانی پر ایمان رکھنا ضروری ہے ۔قادیانی معراج جسمانی کے انکار کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔
(روزنامہ ’’نوائے وقت‘‘،لاہور۔09؍مئی2016ء)
قادیانی فتنہ ملک واسلام دشمن قوتوں کی سازش کا نتیجہ ہے :علماء
لاہور (خبر نگار خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمامولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا عبدالنعیم اورمولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا خالدعابدنے خطبات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے ،قادیانی فتنہ ملک واسلام دشمن قوتوں کی سازش کا نتیجہ ہے امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ مجاہدین ختم نبوت نے قادیانیوں کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔ تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کا تحفظ کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کے لیے اپنے مذموم حربے اپنے بیرونی آقاؤں کے کہنے اور انکے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ملک عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کوئی موقعہ اپنے ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے ۔
http://dailypakistan.com.pk/))
پانامہ لیکس:قادیانی قیادت کیخلاف کارروائی کیجائے:مولانا الیاس
(کراچی،پ ر،15؍مئی) پانامہ لیکس کی جانب سے دوسری قسط جا ری ہونے کے بعد جہاں 400پاکستانیوں کے نام آئے ہیں ،جن کی آف شور کمپنیاں اور بیرون ممالک میں دولت مو جو د ہے ،وہیں قادیانیوں کی اعلیٰ قیادت بھی ا س میں ملوث پائی گئی ہے اور پانامہ لیکس میں قادیانیوں کے موجودہ سربراہ مرزا مسرور احمد کا نام سر فہرست ہے۔ ذرائع کے مطابق مرزا مسرور کے قریبی ساتھیوں اور رشتہ داروں کے نام بھی اس فہرست میں مو جود ہیں ۔جن کا تعلق چناب نگر اور لا ہور لندن سے ہے ۔قادیانیوں کے نام پانامہ لیکس میں آنے پر تبصرہ کرتے ہو ئے انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مو لا نا قا ری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ سیا ست دانوں ،وزیر اعظم اور دیگر افراد کی آف شور کمپنیوں اور بیرون مما لک اثاثوں کے خلاف تحقیقات اور کمیشن بنائے جا رہے ہیں لیکن قادیانیوں سے کو ئی پو چھ گچھ نہیں کی جارہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے اور ان سے یہ پو چھا جا ئے کہ ان کے پاس اتنی بڑی رقم کہاں سے آئی اوریہ افرادکیسے آف شور کمپنیوں کے مالک بن گئے ،انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ قا دیانیوں کی اعلیٰ قیادت کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں اورجر م ثابت ہونے پر انہیں کیفرکردارتک پہنچایاجائے ۔
توہین رسالت کے مقدمات کا جلدفیصلہ سنایاجائے:پاسبان ختم نبوت
(لاہور،21 مئی ) لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت جوہر ٹاؤن میں صدر علماء و مشائخ اہلسنت مولانا پیر ولی اﷲ شاہ بخاری کی زیر صدارت منعقدہ حرمت رسول ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد ممتاز اعوان، مولانا محمد اسلم ندیم، شیخ محمد نعیم بادشاہ، قاری محمد حنیف حقانی اور ڈاکٹر شاہد نصیر نے کہا کہ ملک کی مختلف عدالتوں میں توہین رسالت کے 960 کیسزپینڈنگ پڑے ہیں۔ جن پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کیسز کو زیر سماعت لایاگیا ہے۔ جس کی وجہ سے انارکی جنم لے رہی ہے۔ مقررین نے کہا کہ ناموسِ رسالت ﷺ کی حفاظت آئینی تقاضا اور حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ملک میں موجود یہودی و قادیانی لابی آئین کی اسلامی شقوں کو عملاً غیر مؤثر بنانے پر تلی ہوئی ہے اوراسلامی شقوں پر حقیقی معنوں میں کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا، جو انتہائی لمحہ فکریہ ہے ۔علامہ ممتاز اعوان نے اعلان کیا کہ ہم تحفظ ناموسِ رسالت ﷺ ایکٹ پر مکمل عملدرآمد کرانے کیلئے ملک گیر سطح پر حرمت رسول ﷺ مہم شروع کررہے ہیں ۔جس کیلئے تمام دینی و مذہبی جماعتوں کی کانفرنس طلب کرکے مشترکہ لائحہ عمل کا جلد اعلان کیا جائیگا۔
(http://daily.urdupoint.com/)
چنیوٹ :سالانہ تحفظ عقیدۂ ختم نبوت کورس کا اختتام
(چنیوٹ، 26مئی )ادارہ مرکزیہ دعوت و ارشاد چنیوٹ میں سالانہ پندرہ روزہ تحفظ عقیدہ ختم نبوت کورس منعقدہوا۔جس کی اختتامی تقریب سے مولانا محمد الیاس چنیوٹی اور دیگر خطباء نے عقید ختم نیوت کی اہمیت کے موضوع پر بیان کیا۔شرکاء کورس کو اَسناد، ہدیہ اور قیمتی کتب بھی سے نوازا گیا۔ (احرارنیوز)
قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں روکی جائیں ،مفتی حماداﷲ مدنی
(کراچی،27 مئی) جمعیت علماء اسلام سندھ کے ناظم مفتی محمدحماداﷲ مدنی نے جامع عثمان غنی ؓسرجانی ٹاؤن میں جمعہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے کہاکہ اب قیامت تک آپﷺ کی نبوت ورسالت اور ختم نبوت کادور ہے حضور اقدسﷺ کی نبوت والی ء رحمت کے ہوتے ہوئے ہمیں اور کسی نبوت کی ضرورت نہیں، اب ابدالآباد تک آپﷺ کی ختم نبوت کا دور چلے گا۔ آپﷺ کے بعد کسی قسم کا کوئی نبی اور رسول نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قانون تحفظ ناموس رسالت کیخلاف یہودی و قادیانی لابی سازشوں میں مصروف عمل ہے ،ان کی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ پاکستان میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو روکاجائے،آئین پاکستان کے تحت کلیدی عہدوں پر منکرین ختم نبوت کو براجمان نہیں کیاجاسکتا،لہٰذاقادیانیوں کو تمام کلیدی عہدوں سے برطرف کیاجائے ۔مفتی حماداﷲ مدنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور قادیانیت کے خلاف ہر میدان میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ، موجودہ حالات میں اکابر کے طرز عمل کو اپنا کر دین اسلام کی خدمت اور دین دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔
http://daily.urdupoint.com/))

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.